Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » بدن کا ہدیہ ۔۔۔ کشور ناہید

بدن کا ہدیہ ۔۔۔ کشور ناہید

جب میری روح پرواز کر جائیگی
کتنا شاداب ہوگا وہ بدن
جسمیں میرا دماغ لگایا جائیگا
اور وہ دل
جب کسی جسم میں دھڑکے گا
تو شہنائیاں گونجیں گی
میں تو چاہونگی میری زبان
سچ بولنے والے منہ میں لگادی جائے
جس دن کسی چشم کو رکی
مایوسیاں، میری آنکھوں سے
یوں شعاع ریز ہوں
کہ ہر ایک رنگ کی قوسِ قزح کو
دیکھ کر مسکرائے
کتنی خوش ہوگی میری روح
کہ میرا بدن، زندگی اور روشنی
بانٹتے بانٹتے
مٹی میں فنا ہوجائیگا

Check Also

شہناز شبیر 

اَدھورا پن (روز گل کے نام) چھوٹی سی اس دنیا میں اِ ک میں اور ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *