Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » سدرہ افضل

سدرہ افضل

نقش گردی میں ڈوبی ہوئی انگلیاں
اپنا حق کینوس پر جتا تے ہوئے
پینٹ کرتی ہیں کچھ صورتیں
جن میں پنہاں ہیں رنگیں مطلب؛
اداسی ، نقاہت ، محبت، خوشی
ایک خط میں بتانا مہارت ہے اور یہ مہارت بھری انگلیاں
نقش گردی میں ڈوبی ہوئی

سوچتی ہیں تو کیا ؟
زندگی کی علامت !۔

علامت کا رنگ ؛
رنگ گہرا، سنہرا ، عنابی
سروں کی طرح
جھیل بہتا ہوا
حیرتوں کے سمندر میں غوطہ لگاتا

نکلتا ہوا الفتوں کی حدیں
اور اُڑاتا خیالوں کی چمگادڑیں
خواب وادی کے پاتال میں سانپ پھنکارتے
سات رنگوں کی مرغابیاں

بے نگاہی سے آنگن کوتکتی ہوئیں
جالیوں کی حراست میں شہزادیاں
جن کے آنچل میں ماتھے کا سیندور
داغوں کی صورت ابھرنے لگا
رنگ ہلکاہوا

موسموں کی طرح خوبدلنے لگا
زندگی لاجوردی حواسوں سے بارش کی صورت برسنے لگی
سرد مہری کی آبادیاں زرد پڑنے لگیں
رنگ گم ہوگیا
اور مہارت میں ڈوبی ہوئی انگلیاں

کھینچتی رہ گئیں وہ سیہ ہاشیے
جن کے باطن میں بے گار کاروگ تھا
وسوسوں سے ملاقات کا جوگ تھا
کینوس پہ دوآنکھیں اُبھرنے لگیں۔۔!۔

Check Also

نثری نظم ۔۔۔ نور محمد شیخ

خود کو خوش اَسلُوبی کے ساتھ زندہ رکھو جینا بہت اہم جیے جاؤ حصولِ منزل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *