Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » آج کا دن کیسا دن تھا!؟ ۔۔۔ نور محمد شیخ

آج کا دن کیسا دن تھا!؟ ۔۔۔ نور محمد شیخ

نور، آج
تم نے،
کچھ لکھا نہیں
کچھ پڑھا نہیں
کسی مہمان کی خاطر نہیں کی
کسی دوست کو فون نہیں کیا
کسی سے ادب کا ذکر نہیں کیا
فیض صاحب، عبداللہ جان جمالدینی
ڈاکٹر حساّن ، لالہ لال بخش رند
انوار احسن صدیقی، مظہر یوسف
اور دوسرے، اِن گنت
دنیا کو خیر باد کہنے والے
یا، ابھی دنیا میں موجود
کسی مُحسن، مہربان کا تذکرہ نہیں کیا

آج کا دن کیسا دن تھا !؟
آج کا سورج کیسا سورج تھا!؟

آج، تم نے
کچھ لکھا نہیں
کچھ پڑھا نہیں

Check Also

شہناز شبیر 

اَدھورا پن (روز گل کے نام) چھوٹی سی اس دنیا میں اِ ک میں اور ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *