Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » دانیال کے لیے ۔۔۔ ڈاکٹر عطااللہ بزنجو

دانیال کے لیے ۔۔۔ ڈاکٹر عطااللہ بزنجو

میرے دوست
میرے ساتھی
میرے ہمدم
میرے سنگت
تم نظروں سے اوجھل ہو ؟
اب نہیں آؤگے کیا؟

مگر یہیں زماں و مکاں میں
اور ان حدوں کے پار بھی
تمھارے لفظ گونجتے ہیں۔۔۔
ان پہاڑوں میں،
ہواوں کی مانند۔۔ پر۔۔۔
سچ کی طرح سچے۔۔۔
لہروں کی مانند۔۔ پر
سمندر کی طرح گہرے۔

گردش سفر میں
اور اس
سفر در سفر میں
میرے دوست
میرے ساتھی
میرے ہمدم
میرے سنگت
مجھے محسوس ہوتا ہے
تم یہیں ہو
انہیں لفظوں میں
تمھاری روح بستی ہے
ہمارے ساتھ رہتی ہے۔۔

میرا دل یہ کہتا ہے۔۔
تمھارے لفظ کہتے ہیں

میرے ساتھی
میرے سنگت

Check Also

فہمیدہ ریاض کی کہی ہوئی آخری نظم 

(بشکریہ نجمہ منظور اور انیس ہارون صاحبہ) میں جس کمرے میں رہتی ہوں اِس کمرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *