Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » نظم ۔۔۔۔۔۔۔ دانیال طریر

نظم ۔۔۔۔۔۔۔ دانیال طریر

دعا کرنے سے نفرت ہے، نہیں تو
خدائی کی ضرورت ہے، نہیں تو

پری اتری ہے پانی میں نہانے
ےہ منظر خوبصورت ہے، نہیں تو

نہیں اک بھی ستارا آسماں پر
اسی باعث ےہ ظلمت ہے، نہیں تو

بگولے سے ہراساں ہےں شجر کیا
ہوا سے بن میں وحشت ہے، نہیں تو

میں کیوں تصویر اپنی چومتا ہوں
مجھے خود سے محبت ہے، نہیں تو

ہوا بن کر چلوں اور خاک چھانوں
یہی کیا میری قسمت ہے، نہیں تو

سمندر اور صحرا جب نہیں ہیں
تو کیا رستے میں پربت ہے، نہیں تو

Check Also

کورا کاغذ! ۔۔۔  امداد حسینی

(“آصف فرخی“ کے لیے)   وہ جو کورا کاغذ میز پر پڑا ہوا ہے اس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *