Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » حال حوال » سنگت سنٹرل کمیٹی میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ: عابد میر

سنگت سنٹرل کمیٹی میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ: عابد میر

سنگت اکیڈمی کی سنٹرل و ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ایگزیکٹو اراکین کا اجلاس اتوار15اکتوبر کی شام پروفیشنل اکیڈمی میں ہوا ۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل عابد میر، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر ساجد بزدار،فنانس سیکریٹری سرور آغا، مرکزی کمیٹی کے رکن خیر جان سمالانی، ضلع کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل جاوید اختر، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر عطااللہ بزنجو، ضلعی کمیٹی کے اراکین وحید زہیر اور ڈاکٹر شاہ محمد مری نے شرکت کی۔
اجلاس کا ایجنڈا مندرجہ ذیل تھا:
۔1۔ انتخابات برائے2017-19کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا قیام
۔2۔ جنرل باڈی اجلاس 2017سے متعلق رائے
۔3۔ آئینی امور
۔4۔ سیکریٹری جنرل رپورٹ و دیگر
ایجنڈے کے تمام نکات پر تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد اکثریتی رائے سے مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے۔
۔1۔ سینئر اراکین وحید زہیر اور سرور آغا الیکشن کمیشن کی سربراہی کریں گے۔ یہ کمیشن ایگزیکٹواراکین کی متفقہ رائے سے، سنگت اکیڈمی کی 2017-19کی کابینہ کے لیے مندرجہ ذیل پینل تجویز کرتا ہے:
سیکریٹری جنرل: ڈاکٹر ساجد نبی بزدار
ڈپٹی سیکریٹری: پروفیسرجاوید اختر
سیکریٹری پوہ و زانت: ڈاکٹر عطااللہ بزنجو
سینٹرل کمیٹی اراکین:ڈاکٹر بیرم غوری، ڈاکٹر امبرین مینگل، عابد میر، عابدہ رحمان، کلا خان خروٹی، خالد میر۔
۔2۔ جنرل باڈی اجلاس آئندہ اتوار (22اکتوبر)کو ہو گا، جس میں تمام اراکین شریک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن مذکورہ مجوزہ کابینہ کی تفصیلات جنرل باڈی کے سامنے لائے گا۔ اگر کوئی رکن ان میں سے کسی عہدے پر الیکشن لڑنا چاہے تو ایک ہفتے کے اندر اپنے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر مذکورہ کابینہ کی جنرل باڈی سے توثیق کروائی جائے گی۔
۔-3ایگزیکٹو اراکین نے پبلی کیشن سے متعلق بھی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی، جس کے مطابق سنگت پبلی کیشن کے تمام امور حسبِ معمول ماہنامہ سنگت کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ذمے ہوں گے۔ جو اکیڈمی کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اکیڈمی کا جنرل سیکریٹری ، ادارتی بورڈ کا حصہ ہو گا۔نیز سنٹرل کمیٹی جب چاہے اس بابت تفصیلات طلب کر سکتی ہے۔
نیز یہ کہ سنگت کی سالانہ جنرل باڈی کے موقع پر ہونے والی تقریبات ’سنگت کانفرنس‘ جب کہ دو سالہ انتخابات کے موقع پر ہونے والی سرگرمی ’سنگت کانگریس‘ کہلائے گی۔
سنگت کے ہر رکن کے لیے رکنیت فارم پُر کرنا لازم ہو گا۔جسے آئندہ اجلاس میں تمام اراکین کو آئین کی کاپی سمیت مہیا کیا جائے گا۔

Check Also

سنگت ایڈیٹوریل بورڈ میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ: عابد میر

ماہتاک سنگت کے ایڈیٹوریل بورڈ کا اجلاس ہفتہ7اکتوبر 2017کی شام مری لیب میں ہوا۔ اجلاس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *