Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل  ۔۔۔ احمد وقاص

غزل  ۔۔۔ احمد وقاص

مجھے خواب کا روگ لگا بھائی
کوئی ہے کیا اس کی دوا بھائی

میری آنکھ کو چھو لے اشک اگر
ہو جاتا ہے صحرا بھائی

میں بنجر ہوتا جاتا ہوں
کوئی اچھا شعر سنا بھائی

اب مجھ سے اس کا ذکر نہ کر
میں تیاگ چکا دنیا بھائی

باہر تاریکی رہنے دے
مرے اندر دیپ جلا بھائی

Check Also

غزل ۔۔۔۔   محسن شکیل

جسم  سے  روح  تلک  خود  کو  اجالے  ہوئے  لوگ ہیں چراغوں کو ابھی خود میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *