Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » وجدان ۔۔۔ مصطفی شاہد

وجدان ۔۔۔ مصطفی شاہد

اْس جزیرے میں
شجرِ ممنوعہ کا ایک جنگل تھا
اْس نے الفاظ کی خشک لکڑیاں جمع کر کے
ایک مثالی کشتی بنائی
اور اْس میں سوار ہو گیا
پل بھر میں
پانی کا پہاڑ اْس پر ٹوٹ پڑا
اْس نے ہڑبڑا کر آنکھیں کھولیں
دیکھا تو کتاب خانے کے ٹھنڈے فرش پر
اْس کا پیمانہ
کِرچی کِرچی ہو چکا تھا
اب وہ آزاد تھا
جب وہ باغ میں پہنچا
ہوا نے سبز لہجے میں کہا:
مبارک ہو!
تم نے پیمانے کے بغیر
شراب پینے کا ہنر سیکھ لیا ہے!”

Check Also

فہمیدہ ریاض کی کہی ہوئی آخری نظم 

(بشکریہ نجمہ منظور اور انیس ہارون صاحبہ) میں جس کمرے میں رہتی ہوں اِس کمرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *