Home » Uncategorized » غزل ۔۔۔ وصاف باسط

غزل ۔۔۔ وصاف باسط

مہتاب فضا کے آئینے میں
دیکھا تھا خدا کے آئینے میں

تم خواب سے دو قدم نکل کر
چھپ جاؤ دعا کے آئینے میں

گہرائیاں ناپتا رہوں گا
دیکھوں گا خلا کے آئینے میں

اس پیڑ کا ڈر بتا رہا ہے
طوفان ہوا کے آئینے میں

چہرا ہے مگر طلسم جیسا
چھپ جائے ڈرا کے، آئینے میں

چل خواب سمیت ڈوب جائیں
پوشاک ہٹا کے آئینے میں

Spread the love

Check Also

Gandam ki Roti

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *