خواب ممکن نہیں تعبیر بغیر
ڈر کا چہرہ کسی تصویر بغیر
کرب اشعار کے سانچے میں بھلا
آپ ڈھل سکتا ہے تدبیر بغیر
سوچ مانندِ سلاسل ہے مگر
قید ممکن کہاں زنجیر بغیر
ذکر منصور کا ہو یا جالب
دار پہنچا نہیں تشہیر بغیر
سن کے اشعار وہ یہ کہتے ہیں
ثانی موجود ہے ؟ تحریر بغیر