Home » ھمبوئیں سلام » محمد رفیق مغیری

محمد رفیق مغیری

محترم جناب ڈاکٹر شاہ محمد مری صاحب اقبال بلند!۔
آپ پر سلامتی ہو!۔
سنگت ہر ماہ باقاعدگی سے ملتا ہے یہ آپکی زبان وادب سے عشق اور ہم پر زرہ نوازی ہے کہ آپ اپنی تمام مصروفیات سے وقت نکال کے سنگت کو وقت پر شائع کرتے آئے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ مئی کے شمارے میں آپ نے جناب غنی پرواز کے لیے قلم کار وں سے گزارش کی ہے کہ اگست کا شمارہ ان کے نام ہوگا دوست اپنے اپنے تحاریرارسال کریں ، بہت اچھی روایات ہے کہ لوگوں کو زندگی میں خراج تحسین پیش کی جارہی ہے ۔ ہونا بھی چاہیے۔ اس حوالے سے میں نا چیز ایک تجویز آپکو عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے کو مزید وسعت دیکر سال میں کم از کم تین پرچے سنگت کے خاص شمارے ہوں ۔ ایک بار رفتگاں دوسرا پرچہ موجود سینئر شعراء ادبا دانشور کے نام اور تیسرا نوجوان ادبا کے نام ہونا چاہیے جنسی تفریق کے علاوہ۔
جون کا شمارا آج ملا ہے ۔ ضنحامت زیادہ دیکھ کر سولہ سالہ پرانی خوشی لوٹ آئی ہے ۔ عظیم انسانوں پر مشتمل ٹائیٹل کسی تعریف کا محتاج نہیں ۔ بانک ثبینہ رفعت کی نظم اِس بوسیدہ نظام کے لیے ایسا زور دار تھپڑ ہے کہ پڑنے کے بعد لٹو کی طرح دماغ گھومتا رہے گا۔ آپکا ادار یہ حسبِ معمول ہمیشہ کی طرح لاجواب ہے ۔ سنگت کانفرنس کی رپورٹ انتہائی دلچسپ اور ڈرامائی انداز میں لکھا ہے۔ ایک سین کے بعد دوسرا اسین سامنے آرہا ہوتا ہے ۔ جناب جاوید اختر اور وحید زہیر نے نہایت ہی پُر منفرد مکالے پیش کیے ہیں بہت ہی لائق تحسین کے مستحق ہیں۔ اِسی طرح پروفیسر غلام نبی ساجد بزدار اور غمخوار حیات نے بھی اپنے موضوع کے ساتھ ساتھ خوب نبھایا ہے ۔ اسکے علاوہ ربانی عارف، جاوید حیات، عابدہ رحمان ،ننگر چنا ،گوہر ملک، آمنہ ابڑو، حمیرا صدف حسنی، شاہ محمدمری(شاہ عبدالطیف بھٹائی) اور پھر شعرانے جو کہ صد لائق داد کے مستحق ہیں۔ اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے ۔ دقعہ ہذا کے ہمرامحترم غنی پرواز پر اپنی تحریر اور ایک لیلڑی ارسال کر رہا ہوں۔
میرے جانب سے تمام دوستوں کو دج بددج سلام۔
سنگت کی جانب سے جونئی کتب شائع ہوئی ہیں برائے مہربانی مجھے ارسال کرنے کی زحمت فرمائیں ۔ کتب ملتے ہی میں بدل اشتراک بھیج دوں گا۔

Spread the love

Check Also

صنوبر الطاف

ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ محمد مری!!۔ میں بطور شاعراور افسانہ نگار پچھلے پانچ چھ سال سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *