Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ عمار اقبال

غزل ۔۔۔ عمار اقبال

روشنائی سے جل گئے مرے ہاتھ
لکھتے لکھتے پگھل گئے مرے ہاتھ

پہلے شمشیر ہاتھ سے نکلی
پھر بدن سے نکل گئے مرے ہاتھ

پیشگی معذرت اگر یونہی
باتوں باتوں میں چل گئے مرے ہاتھ

ہاتھ سب سے ملا رہا تھا میں
پھر کسی سے بدل گئے مرے ہاتھ

گھٹنے گھٹنے گئے قدم تجھ تک
اور کہنی کے بل گئے مرے ہاتھ

Check Also

انسان کی موت کے بعد ۔۔۔ نور محمد شیخ

انسان کی موت کے بعد:۔ اُس کی ، ۔ ساری ذمّے داریاں ختم نہ زندگانی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *