Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » شازیہ کی بیٹی ۔۔۔ آمنہ ابڑو

شازیہ کی بیٹی ۔۔۔ آمنہ ابڑو

شازیہ، وہ کمسن ماں جسے بیٹی پیدا کرنے کے جرم پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے کوما میں پہنچا دیا

اوہ۔۔۔
تو وہ تم ہو،
ابا۔۔۔
وہ تم ہو، جس نے
میری ماں کو
مجھے جنم دینے کی پاداش میں
موت و حیات کے
دھندلے دوراہے پر
نیند کی جنگ میں مبتلا کر دیا ہے،
تو۔۔۔۔
یہ تْمہی ہو،
جس نے
ذرا سا بھی نہیں سوچا کہ۔۔
گر تمہاری ماں کو
اْس کی ماں نہ جنتی تو
کیا تم آج ہوتے۔۔۔۔؟؟
اور کیا ہوگا ابا۔۔۔
اگر تم مجھے بھی مار دو گے۔۔۔
میں کم سے کم “تمہارے جیسا ایک اور” جننے سے بچ جاؤں گی۔
ویسے سن لو ابا۔۔
مجھے بیٹی بنانے میں
میری ماں کا نہیں
تمہارا دوش ہے۔۔۔۔
تو اگر بیٹی جننا پاپ ہے ابا۔۔
تو سزا صرف تمہیں ملنی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔

Check Also

دیارِ چاکر  ۔۔۔۔ میر ساگر

دیار چاکر مرید ہوں میں مرید جس نے صداقتوں کے عَلَم اْٹھائے مرید جس نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *