Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ محسن چنگیزی

غزل ۔۔۔ محسن چنگیزی

سنا رہا تھا کہانی سنانے والا کوئی
اور اس کہانی میں تھا سچ بتانے والا کوئی

یہ شام بھی بڑی مصروفیت میں گزری ہے
سو یاد آیا نہیں یاد آنے والا کوئی

یہ منحرف ہے پرندوں کی دوستی سے بہت
ہے اس شجر پہ برا وقت آنے والا کوئی

گزر ہوا ہے یہ کس بے لحاظ بستی سے
ملا نہ ایک بھی پانی پلانے والا کوئی

شکستہ ناؤ میں بیٹھا تھا ایک اداس سا شخص
اور اس کے پاس تھا نقشہ خزانے والا کوئی

تم اپنی آنکھ کا صدقہ اتار لینا کبھی
کہ آگیا ہے سمندر چرانے والا کوئی

Check Also

شہناز شبیر 

اَدھورا پن (روز گل کے نام) چھوٹی سی اس دنیا میں اِ ک میں اور ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *