Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ احمد شہریار

غزل ۔۔۔ احمد شہریار

دریا سخت دباؤ میں ہے
ڈوبنے والا ناؤ میں ہے

اب ذرے ذرے کا ہاتھ
صحرا کے پھیلاؤ میں ہے

مرہم میں آرام نہیں
ساری تسکیں گھاؤ میں ہے

تصویروں میں جلتا شہر
کب سے سرد الاؤ میں ہے

آئنہ گر کو کیا معلوم
جو لذت پتھراؤ میں ہے

Check Also

یہ تو پرانی ریت ہے ساتھی! ۔۔۔ گل خان نصیر

جتنے ہادی رہبر آئے انسانوں نے خوب ستائے کَس کے شکنجہ آرا کھینچا ہڈّی، پسلی، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *