Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » جنھیں آسماں کھا گیا ۔۔۔ ثروت زہرا

جنھیں آسماں کھا گیا ۔۔۔ ثروت زہرا

ہر آہٹ پر
یوں لگتا ہے
وہ آیا ہے
ہانڈی میں بھجیا تو کم ہے
لیکن
سورج کے گھٹنے بڑھنے کی
ا س لک چھپ میں
آنگن میں کس کاسایہ ہے

آئینے میں
کون اپنی چھب دکھلاتاہے
چپکے چپکے کون آتاہے
آنکھوں کے جلتے دیپک میں
جلتی بجھتی کیا مایا ہے
روح اورجسم کی ٹھنڈی مٹی
چپ سے لیپی تیری اٹّی
میں ہی جانوں
چوکھٹ سے چادر کے کونے تک
سارے منظر آس سمیٹے
گنگ کھڑے ہیں

Check Also

دیارِ چاکر ۔۔۔ میر ساگر

دیار چاکر! مرید ہوں میں مرید جس نے صداقتوں کے عَلَم اٹھائے مرید جس نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *