Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » ابتدائے عشق ۔۔۔ ڈاکٹر منیرؔ رئیسانڑیں

ابتدائے عشق ۔۔۔ ڈاکٹر منیرؔ رئیسانڑیں

اک نظم لکھی منڈیلا پر
کچھ خواب چنے ہوچی منہ کے
کچھ باتیں فیض ؔ کی یاد رکھیں
کچھ ساحرؔ سا محسوس کیا
محسوس ہوئیں لوممبا کی
آخری سانسیں پلکوں پر
اور گویرا کی ٹوپی
کچھ دیر سجائی اپنے سَر

رد عمل

چنگاری نفرت کی
غم کی
ناانصافی
جبر کے سم کی
محلوں، کھیتوں، ایوانوں میں
جیو ن کے سب میدانوں میں
روح میں آکر دھیرے دھیرے
آتش کاری کرتی ہے
اور پھر اِک دِن
( اک منظر میں)
شعلوں کی قے ہوتی ہے

Check Also

چوتھا دن ۔۔۔ قندیل بدر

ابھی کچھ کام باقی ہے ابھی سورج پہ پہلا پاؤں رکھنا ہے فلک کا ریشمی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *