Home » کتاب پچار » ایک جانب چاندنی ۔۔۔ مبصر:۔ ڈاکٹر محمد طاہر بوستان

ایک جانب چاندنی ۔۔۔ مبصر:۔ ڈاکٹر محمد طاہر بوستان

پروفیسر احمد فواد کا نام سوات کے ادبی حلقوں میں بڑے ادب سے لیا جاتا ہے ۔ ان کا شعری مجموعہ ’’ایک جانب چاندنی ‘‘2007ء میں منظرِ عام پر آیا۔ ان کا یہ شعری مجموعہ92نظموں اور غزلیات پر مشتمل ہے ۔ان کا سینہ بے کینہ ، محبت سے مسرور و معمور ہے ۔ آپ کو محبوب خُدا اور رسول ؐ کا عشق نصیب ہوا۔ ان کی شاعری میں حقیقت کے جوہر نمایاں ہیں۔آپ قصہ گو شاعر نہیں ہیں۔ ان کی شاعری میں تشبیہات اور تمثیلات کے استعمال نے کئی مقامات پر افسانوی انداز بھی اختیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کی شاعری قرآن اور رسول ؐ کی محبت سے مزین ہے ۔آپ کے خیال میں قرآن وہ ضابطہ حیات ہے جو اسوہ حسنہ مصطفیٰ ؐ کی زندگی ، سیرت مصطفیٰ کی وہ دیوانِ محبت ہے جو ذکر مصطفیٰ ہے ، کی تلاوت سے عاشقانِ رسول ؐ کا سراپادکھائی دیتا ہے ۔پس ثابت ہو جاتا ہے کہ جو شخص آپ ؐ کی ذات سے محبت رکھے گا ، فلاح پائے گا۔
احمد فواد ؔ کی شاعری میں آج کے دَور کے حالات کی عکاسی بھی ملتی ہے ۔ معاشرے کے فرسودہ روایات ، چار سو اُڑتے ہوئے انسانی گوشت کے چھیتڑے ، ظلم ، بر بریت ، اپنوں کی نادانی اور سیاسی خلفشار کو آپ نے بیان کیا ۔
اُردو شاعری میں نظم کا رجحان تخیلیقی سطح پر بہت مر غوب و مقبول رہاہے۔ احمد فوادؔ کی نظموں میں عشق عروج پر ہے ۔ آپ کی عشقیہ شاعری پر اقبال ؔ کا رنگ چھایا ہوا ہے ۔ آپ کا سلوب سادہ اور رواں ہے ۔ شعر کے فنی ومعنوی محاسن آپ کو فوری طور پر نظر آجاتے ہیں ۔
احمد فواد ؔ نے بعض نظمیں سیاسی و سماجی فضا کے تناظر میں تخلیق کر کے تاریخ کے تسلسل اور یکسانیت کو بڑی ہنر وری سے اجا گر کیا ہے ۔ان کی بعض نظمیں سماج کی اس ساخت پر طنز ہیں جن میں انسان کی اپنی کوئی پہچان نہیں ۔ان کی نظموں میں معاشرے کی بد عنوانیوں ، یہاں کے مظلوم باشندوں خصوصاً آئندہ نسلوں کے مصائب کا نوحہ ہے۔شاعر اجنبی اطراف کی طرف دیکھتا ہے تو اسے محسوس ہو تا ہے کہ اس نظام کاکچھ نہیں ہو نے والا۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے ، کوئی کسی کی فریاد سننے کو تیار نہیں۔ احمد فواد ؔ کی شاعری کی خوش طبعی اور لطیف و شگفتہ انداز بیاں نے اس کتاب کو اس درجہ دل آویزی بخش دی ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے کسی کو بھی ایک سے زیادہ نشست کی ضرورت محسوس نہیں ہو سکتی ۔ان کی شاعری دل پر گہرااثر چھوڑتی ہے۔�آپ انتہائی جذب کے عالم میں شعر کہتے ہیں۔ راقم کی دعا ہے کہ اللہ احمد فواد ؔ کو دین اسلام کے علاوہ شعر و ادب کی خدمت کے لیے ہمیشہ سر سبز و شاداب رکھے۔

Spread the love

Check Also

فلم بازار اور عورت کی منڈی۔۔۔ مریم ارشد

ہمیشہ سے یہی سْنتے آئے ہیں کہ زندگی مشکل ہے۔ لیکن زندگی مشکل نہیں ہے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *