Home » پوھوزانت » مُردہ گھوڑا ۔۔۔ آئیون راجکمار بینرجی

مُردہ گھوڑا ۔۔۔ آئیون راجکمار بینرجی

پاکستان میں آنے والا ہر سیلاب ملک کو تباہی سے دو چار کرتا ہوا گزر جاتا ہے۔ لیکن نجانے کیوں جسٹس منصور الرحمن کی قیادت میں بننے والے کمیشن کی رپورٹ پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ۔ جبکہ ہر بار حکومت میں آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما یہ کہتے ہوئے تھکتے نہیں کہ جسٹس منصور الرحمن کمیشن رپورٹ کے پانچ نکات پر عمل ہوچکا ہے اور دیگر پر عمل جاری ہے اور ساتھ ہی یہ کہنے سے گریز نہیں کرتے کہ کالا باغ ڈیم ضرور بننا چاہیے۔ مزید برآں یہ بھی کہنے سے باز نہیں آتے کہ پاکستان کے دشمنوں نے غیر ملکی اشارے پر کالا باغ ڈیم کو اپنے مفادات کی خاطر سیاست کی نظر کردیا۔ یہ بھی کہنے سے باز نہیں آتے کہ اربوں روپے اس منصوبہ بندی کی نظر ہوگئے ہیں۔ وفاق پاکستان کی چار اکائیوں میں سے تین وفاقی اکائیوں کے عوام اس متنازع منصوبہ کو مردہ گھوڑا قرار دے چکے ہیں، انہیں غیر ملکی اشارے پر مخالفت کرنے کا الزام دینا اس دائیں بازو کی جماعت کا وطیرہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق پاکستان کی اکائیوں کو دی گئی خود مختاری کو دوبارہ اپنے آقاؤں کی خواہش کو عملی جامہ پہنا کر دوبارہ جبر کی علامت ون یونٹ کو دوبارہ تشکیل دے سکیں۔ان حالات کے پیش نظر رجعت پسند قوتوں کی سازش کو کچلنے کے لیے وفاق پاکستان میں بسنے والی ترقی پسند قوتوں کو متحد ہونے میں مزید کسی قسم کی دیر اب نہیں کرنی چاہیے۔ اگر آج بھی دیر ہوگئی تو وفاق پاکستان کی ترقی پسند قوتوں کو رجعت پسند قوتیں ہمیشہ کے لیے کچلنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

Spread the love

Check Also

خاندانوں کی بنتی بگڑتی تصویریں۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

میں نے شمالی امریکہ کی ایک سہہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس میں ساری ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *