Home » ھمبوئیں سلام » آدم شیر،شاہد حنا ئی،جاوید زہیر

آدم شیر،شاہد حنا ئی،جاوید زہیر

محترم ایڈیٹر صاحب
امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔ سنگت کا نیا شمارہ ملا۔ ایک ہی نشست میں پڑھ ڈالا۔
او ہنری کی تحاریر مجھے اس لئے پسند ہیں کہ وہ اپنے کہانی پن کی بدولت یاد رہ جاتی ہے لیکن سنگت میں پیش کردہ ترجمہ میں کچھ تشنگی محسوس ہوئی۔
مضمون بعنوان’’تحریک یا اپیل‘‘پسند آیا۔ یہ مسئلہ صرف بلوچی کا ہی نہیں، دوسری زبانوں کو بھی درپیش ہے۔ گوادر پر تحریری سلسلہ کا نیا حصہ اچھا لگا۔ جس ڈھنگ سے بلوچوں کا مدعا بیان کیا گیا، وہ خوب ہے۔ حاشیے میں چھپی کہانی نے بھرپور تاثر چھوڑا۔ خواجہ سراؤں کی کتھا اور مختصر کہانیاں بھی توجہ طلب ہیں۔
غیر ملکی مصنفین کی تحریروں کے بلوچی میں تراجم کا سلسلہ قابل تحسین ہے گو میں بلوچی نہیں جانتا۔
رسالہ بھیجنے کے لئے ممنون ہوں۔
آدم شیر
**************
گو لا رچی
5اگست 2015ء
محترم و گر امی ڈاکٹر شا ہ محمد مر ی صاحب!
آداب !
امید ہے کہ مز اج بخیر ہو ں گے ۔
آ پ کی طر ف سے بھجو ائے گئے تحا ئف ’’ ایک چھو ٹی سی کتا ب کی دیوانی فہمید ہ ریا ض ‘‘،’’عورتوں کی تحر یک ‘‘ اور ما ہتاک سنگت ، شما رہ اگست 2015 کی صو رت میں وصو ل پا ئے ۔اس کر م فر ما ئی کے لیے شکر گز ار ہو ں ۔
محترمہ فہمید ہ ریا ض نے اپنے قلم اور علمی کر دار سے خو دکو منفر د شخصیت ثا بت کیا ہے ۔ بلا شبہ تر قی پسند حلقو ں میں ان کی تعظیم سو ا ہے ۔ آپ نے مختلف ابو اب میں ان کی شخصیت اور نظر یا ت کو سمجھنے اور سمجھا نے کی کا میا ب کو شش کی ہے ۔
’’بلو چ عورتو ں کی تحر یک ‘‘ میں آپ نے تا ریخی حو الو ں کو سامنے رکھا ہے ۔ خیالی مفر وضو ں کی بجا ئے زمینی حقا ئق پر مر د سے بدظن نہیں کیا بلکہ عور ت کو بھی شعور کی راہ دکھا ئی ہے یہ بہت ہی متوازن نکتہ نظر کی حامل کتا ب ہے ۔
ما ہتا ک سنگت کے تو کیا ہی کہنے !۔ سر ورق معنی خیز ہے ۔ اردو مند ر جا ت سنجید ہ مز اج نظریا تی قا رئین کی دل چسپی کے ہیں ۔ بلو چی مند ر جا ت کی تفہیم بلو چ حلقو ں میں زیا دہ بہتر طو ر پر ہو تی ہو گی ۔ تر جمہ چھاپنے کی صورت میں اصل زبا ن کا حوالہ بھی درج کر دیا کر یں تو بہتر ہو گا۔ فہر ست درج کر نے کا انداز اچھا لگا۔ ’’قصہ ‘‘ کے عنو اں سے مختص کیے گئے ۔صفحا ت میں معیا ری کہا نیا ں چھا پی گئی ہیں ۔آپ کم صفحات میں زیا دہ مو اد چھا پنے کا سلیقہ رکھتے ہیں ۔کو ئی بھی تحر یر غیر معیا ری نہیں ہے ۔اس سے آپ کے حسن انتخا ب اور وسیع روابط کا ثبو ت بھی ملتا ہے ۔
مجھے ما ہتا ک سنگت سے جڑنے میں خو شی محسو س ہو گی ۔ میں بہت جلد اپنی کا و شیں بذریعہ ای میل بھجوا سکوں گا۔دونو ں کتا بیں اور پر چہ کویت لے جا ؤں گا۔ عیسی ٰ بلو چ اور مقا می احبا ب استفا دہ کر یں گے ۔
اگر آپ کی مطبو عا ت اور ما ہتاک سنگت مستقبل بنیا دوں پر کر دی جا ئے تو یہ میری ذاتی لائبر یر ی کے لیے خو ش آیند ہو گا ۔ مو لا سائیں آپ پر بہت مہربان رہیں ۔
وحید زہیر صاحب سے سلا م عر ض کر دیجئے گا۔ ان کے خاکو ں کے دو مجمو عے میر ے پا س محفو ظ ہیں ۔
اخلا ص کا ر
شاہد حنا ئی۔گو لا رچی۔ضلع بد ین
**************
جنا ب شا ہ محمد مر ی صا حب
ایڈ یٹر ما ہنا مہ ’’سنگت ‘‘ کو ئٹہ
اللہ کر ے آپ بہ ہمر اہ رفیقا ں خیر یت سے ہو ں ۔
مئی کا ’’سنگت ‘‘ ہا تھ آیا ۔ اس میں میر ا دستو نک اور نظم ’’ظالم دنیا ‘‘ دونو ں کو بیک وقت جگہ دی گئی تھی ۔ شکر یہ ۔
لیکن ہاں نظم کے تین بند کا ٹ دیے گئے ہیں کیو ں؟
خیر دیر آئے درست آئے۔
اب ایک مضمو ں بعنو ان ’’ لو گ اور معا شر ہ ‘‘ ار سا ل ہے ۔ اُمید ہے کہ آپ اِسے ’’سنگت ‘‘ کے ایک صفحے میں جگہ دیں گے
مہر بانی ہو گی ۔
جا وید زھیرؔ ۔ پیشکان
جاوید جان۔ کبھی کبھی بلوچی میں بھی لکھا کریں۔ اُس کا اُدھار ہے آپ پر۔
ایڈیٹر

Spread the love

Check Also

صنوبر الطاف

ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ محمد مری!!۔ میں بطور شاعراور افسانہ نگار پچھلے پانچ چھ سال سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *