ممی میں نہیں کھیلونگی
کیوں بیٹی۔۔۔
گُڈو آج بھی میرے ساتھ کھیلنے نہیں آیا
بیٹی تم اب اکیلی ہی کھیلا کرو
نہیں میںگڈو کے ساتھ ہی کھیلوں گی
گڈو اب نہیں آئے گا
کیوں ممی۔۔۔۔؟
اُسے کچھ لوگ بہت دور لے گئے ہیں
ممی ہم گڈو کے پاس نہیں جاسکتے۔۔۔؟
ہاں بیٹی اُن لوگوں کو پتا ہے
ہم سب گڈو کے بنا بہت اداس ہیں
اس لیے یہ لوگ اب ہم سب کو
ایک ایک کر کے گڈو کے پاس بھیج دیں گے
ممی پھر اُن سے کہناسب سے پہلے
میری گڑیا کو گڈو کے پاس بھیج دیں
Check Also
فہمیدہ ریاض کی کہی ہوئی آخری نظم
(بشکریہ نجمہ منظور اور انیس ہارون صاحبہ) میں جس کمرے میں رہتی ہوں اِس کمرے ...