Home » 2019 » May (page 4)

Monthly Archives: May 2019

پرست ۔۔۔ ڈاکٹر انوار احمد ۔۔۔ ثمینہ اشرف

 اگر زندگی نمک پانی ریت سے ملے بے رنگ سے شیشے کی طرح ہوتی۔ مگر کیوں ہوتی۔رب دو جہا ن نے اس کائنات میں علم، محبت، عاشقی کے دیپ جلائے…… شہر ملتان کا دریچہ وا کرکے دیکھیں۔ تو ایک مقدس، معظم سی روشن مسند دکھائی دیتی ہے۔ جہاں ہمارے عالیٰ ذی وقار اساتذہ تشریف فرما دکھائی دیتے ہیں۔ محبت فاتح ...

Read More »

سیوی گپتہ تی  دِنگاں ۔۔۔ شاہ محمد مری

 زکریا خان بتارہا تھا کہ یہ پورا علاقہ راوی دریا کے کنارے آباد ہے۔ یعنی جتنے شہر اور قصبے ہیں (ساہیوال، ہڑپہ، اوکاڑہ، اور سست گھرا) یہ سب کے سب دریا کے سبب یہاں وجود میں آگئے تھے۔ پانی اور آبادی لازم وملزوم ہوتے ہیں۔ راوی اور ستلج کے درمیان واقع اس علاقے میں گندم اور کپاس  بڑی فصلات ہیں۔ ...

Read More »

عہدِ حسیں کی صورت ۔۔۔ ڈاکٹر منیررئیسانڑیں

حضرت ابو ذر غفاری اور حبیب جالب صاحب کے نام کچھ دنوں سے مسلسل میرے ذہن پر چھائے ہوئے تھے۔ اس کی وجہ علی سردار جعفری صاحب کی کہی ہوئی ایک بات ہے۔ انہوں نے ایک جگہ لکھا ہے کہ ”حبیب جالب جس شہرت اور مقبولیت کے مستحق ہیں وہ انہیں ملی لیکن ان کا مقدر تنہائی ہے البتہ میں ...

Read More »

خیر جان کی موت کا گِلہ ۔۔۔ وحید زہیر

                وہ جس کی موت کا یقین نہ آئے، اُسے یاد کرتے آنکھیں نم ہوں، ضبط چیلنج بن جائے، اس کے ناگہانی بچھڑنے کی خبر سن کر سانس اکھڑ جائے، چہرے کی رونق ہوا ہو جائے، الفاظ کی ادائیگی میں وقت پیش آئے، مضبوط ٹانگوں پر جسم سنبھلنے نہ پائے، موت کے متعلق ہر ایک سے سوال کیا جائے۔ ظاہر ...

Read More »

چاک گریباں ۔۔۔ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

                1988 ء کا دور الیکشن کا دور تھا۔ طویل حکمرانی کے بعد یہ الیکشن ہونے جارہے تھے۔ حبیب جالب کو بھی الیکشن لڑنے کی آفر ہوئی۔لیکن جالب حالات کی نزاکت سے واقف تھا۔ چوہدریوں، وڈیروں، جاگیرداروں کے بیچ رہ کر جالب جیسے انسان کیلئے کامیابی کے آثار کم تھے جالب نے کہا ” جدوجہد اور جیلیں کاٹنے والوں کو ...

Read More »

آل انڈیا بلوچ کانفرنس ۔۔۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری

حیدر آباد جلسہ                 آل انڈیا بلوچ  کانفرنس  کا دوسرا سالانہ جلسہحیدرآباد میں ہوا۔اس جلسہ کو  ڈاک بنگلہ کے قریب خصوصی پنڈال لگا کر منعقد کیا گیا۔اس سہ روزہ سالانہ جلسے میں سیاسی کارکن، دانشور، اور اس علاقے کے بڑے بڑے بلوچ زمیندار شامل ہوئے ۔ ان زمینداروں میں سے کئی بعد میں سندھ اور مرکز کے وزیر اور اعلیٰ ...

Read More »

امین خطوط ۔۔۔ نوازکھوسہ

از ٹرین  10/10/1953                 قبلا شاہ صاحب                 اسلام علیکم! بندہ کو یہ انداز ہوگیا ہے کہ آپ کسی بھی وقت اور موقع پر صحیح کام نہیں کر سکتے ہو۔ جب تک کوئی دوسرا تجھے اس پر مجبور نہ کرے۔ اس دفعہ وہ دوسرا میں ہونا چاہتا ہوں۔                  آپ نہ مکمل اور موثر مخالفت کرنا جانو اور نہ ہی ...

Read More »

امین الملت ۔۔۔ شاہ محمد مری

                پس منظر میں رہ کر عوامی بہبود کے بڑے کام کرنا عظیم لوگوں کی نشانی ہوتی ہے۔ امین کھوسہ نے بلوچوں کی اولین بڑی سیاسی پارٹی کے قیام کا آئیڈیا پیش کیا۔ اُس کے قیام کے لیے سخت محنت کی۔۔۔ اور خود پس منظر میں رہا۔ واقعتا فخر ہوتا ہے اپنے بزرگوں پر۔ آئیے اُس کی اپنی تحریر میں ...

Read More »

داجل اور بختاور کریم ۔۔۔ راشد قاضی

                ”داجل“ کا قصبہ تحصیل جامپور سے 22کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قصبہ داجل سے  آگے ہڑند تاریخی اعتبار سے قابل ذکر ہے۔ قلعہ ہڑند تاریخ کا یک اہم حوالہ ہے۔ داجل سے 50کلومیٹر کے فاصلہ پر ہڑند واقع ہے۔ہڑند کے قریب صحت افزاء مقام ماڑی ہے۔                  ریڈورڈ نے ہڑند کے قلعہ کا ذکر اس طرح سے بیان ...

Read More »

اورنگزیب

برادر عزیز، ڈاکٹر شاہ محمد مری صاحب                 اسلام و علیکم!۔                  تقریباً دو سال میں نے آپ کی ارسال کردہ کتاب ”کارل مارکس کی داستان حیات“ کا مطالعہ شروع کیا تھا۔ میں نے اس کتاب کے بہ مشکل 93صفحات پڑھے تھے کہ مطالعہ ملتوی کرنا پڑا۔ اتنی مشکل کتاب کا ترجمہ کرنے پر آپ کی ہمت کو داد تو ...

Read More »