Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » 2019 (page 3)

Yearly Archives: 2019

گورکھ کے کجرارے نین ۔۔۔ شبنم گل

گورکھ کے وسیع مکھ پر سرمئی پہاڑ اس کے کجرارے نین ہیں ان آنکھوں میں فطرت کے حسن کے خواب پنپتے ہیں۔ ہریالی ان خوابوں کی تکمیل ہے۔ بادل اس کے چہرے پر بکھرے کالے بال ہیں۔ بارش کے قطرے پرکشش لبوں کی مانند گورکھ کے تن کو چھوتے ہیں تو ہر جانب پھول بکھر جاتے ہیں۔   (جوہی، دادو، ...

Read More »

وائی ۔۔۔۔۔ شبنم گل

لہروں کے ادھورے پن میں چھپا ہے کیا پانی کے اوپر تلے چاندنی کہتی ہے کیا سادھ بیلے کے سکوت میں ایک ان سنی بات کا تذکرہ ہے ایک ان کہی کہانی کہتی ہے کیا سادھ بیلے کے سکوت میں یہاں آکر ٹھہر اپنے مقابل خودتو اس گہرائی سے سندھو کی لہر کہتی ہے کیا سادھ بیلے کے سکوت میں ...

Read More »

دوپہر ۔۔۔ میکسم گورکی

سورج دوپہر کے نیلے آسمان میں پگھلا جارہا ہے۔ اور اپنی گرم، قوس قزح کے رنگوں کی شعاعیں زمین پر اور سمندر پر بکھیر رہا ہے۔ نیم خوابیدہ سمندر میں سے رنگ بدلتے ہوئے بلور کا سا کہرا اٹھ رہا ہے نیلگوں پانی فولاد کی مانند چمک رہا ہے اور نمکین پانی کی تیز بوبہہ کر ساحل تک آرہی ہے۔ ...

Read More »

چور اور بہادر سپاہی ۔۔۔ رسول میمن/ننگر چنا

وہ چور تھا،ایک عقل مند چور۔وہ جب کم سن تھا تب اس نے نابینا گداگروں کے کشکولوں سے پیسے چرائے۔جب جوان ہوا تب اس نے دل چُرائے اور جب بڑھاپے کے قریب ہوا تو اسے پتہ چلا کہ کہیں نوفل کا محل بھی ہے،جہاں پندہ سوبرس پرانی ابوجہل کی بوتل کسی مے نوش کا انتظار کررہی ہے۔ کسی زمانے میں ...

Read More »

سیٹی ۔۔۔ راشدہ قاضی

مجھے وہ دن اچھی طرح یاد ہے کہ جب بے نظیر بھٹو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونی تھی۔ میں بے حد پریشان تھی کہ پھر ایک منتخب حکومت بیورو کریسی کی سازشوں کا حصہ بن جائے گی۔ میں اپنے ایک ترقی پسند استادسر علی افتخار صاحب کے پاس گئی۔ میں نے بھیگی آنکھوں سے اْنہیں دیکھا اور ...

Read More »

چھال ۔۔۔ نجم عباسی/س ب کھوسو

گاؤں کے نزدیک پہنچ گیا تھا۔ سورج پہاڑوں کی اوڑ غائب ہوچکا تھا۔ میں تھکا ماندہ۔ سر پر کتابوں کا بستہ تھامے شلوار کے پائنچے ایڑیوں سے اوپر کھنچے ہوئے۔ جوتے اور پاؤں گھٹنوں تک دھول سے اٹے ہوئے جلدی گھر پہنچنے کے لیے لمبے لمبے قدم اٹھائے ہوئے چلا آرہا تھا۔ اچانک یا دآگیا کہ بوڑھی عارب کی ماں ...

Read More »

آدھی محبت ۔۔۔ ماہ پارہ

چاندنی اپنی روشنی لیے مہردر کے دامن میں اداس پڑی تھی نرگس کھڑکی سے باہر چاندنی اور آسمان کو دیکھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ کبھی نہ کبھی ہماری زندگی میں ایک ایسا شخص ضرور آتا ہے جس کے آنے کے بعد  ہماری زندگی مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔۔۔۔ ہم اپنے اندر بہت سے راز چھپائے رکھتے ہیں اور ...

Read More »

کایا کلپ ۔۔۔ مصباح نوید

زاہد کی چال ڈھال میں کچھ غیر معمولی نہ تھا۔دھوپ میں سنولایا چہرہ، تیکھے نقوش، مضبوط کاٹھی کا جوان تھا۔ وحید مراد ہیئر سٹائل میں بالوں کی لٹ ماتھے پر ڈالے سارے گھر میں بے تکلفی سے پھرتا تھا۔ رابعہ کے گھر میں سرونٹ کواٹر میں رہتا۔ کچن اور بچے نفاست سے سنبھالتا۔ سویرے، سویرے صاحب کی گاڑی بھی جانفشانی ...

Read More »

صحرا میں گل کھلتا ہے!  ۔

کتاب کا نام: گل خان نصیر مصنف    :     ڈاکٹر شاہ محمد مری صفحا ت  :       248 قیمت     :       200روپے پبلشر      :          سنگت اکیڈمی آف سائنسز مبصر      :       عابدہ رحمان   گرد و غبارسے اٹا صحرا، چاروں اَور گرد اڑ رہی تھی۔ وہ 14مئی 1914ء کا سال تھا کہ ...

Read More »

سنگت پوہ زانت رپورٹ۔۔۔عابد میر

سنگت اکیڈمی کی ماہانہ علمی وادبی نشست پوہ و زانت کی نشست 28جولائی بروز اتوار کی صبح بارہ بجے پروفیشنل اکیڈمی کوئٹہ میں بیادِ میرغوث بخش بزنجو منعقد ہوئی۔جس کے پہلے حصے میں بابا بزنجو پہ مضامین پڑھے گئے اور دوسرے حصے میں مشاعرہ منعقد ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سیکریٹری پوہ و زانت ڈاکٹر عطااللہ بزنجو نے سرانجام ...

Read More »