Home » 2019 (page 21)

Yearly Archives: 2019

بلال اسود

بدن کے زنگ کو پوروں کا مَس ضروری تھا حنا کی پیاس تھی ہاتھوں کو، پس ضروری تھا   اب آ کے سوچتا ہوں میں نحیف ہونے پر یہاں تک آنے کو تگڑا نفس ضروری تھا   زمیں کو پینٹ کیا اْس نے سات رنگوں سے خدا کو کتنا بڑا کینوس ضروری تھا   فنا کی گونج نے“ف”کو“الف”سے ملوایا سمجھ ...

Read More »

ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات ۔۔۔  امرتا پریتم/فہمیدہ ریاض

جیسے اِک پارہِ سحاب آج کسی نے سورج کے ساتھ آویزاں کردیا ہے علیحدہ کرنے کی بہت کوشش کی بے سْود یوں لگتا ہے سورج کے سرخ لباس میں یہ بادل کسی نے بْن دیا ہے   ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات آج سامنے چوک میں سنتری کی طرح استادہ میرے خیالوں کی گزرگاہ کو ہاتھ دے روک دیا ہے خدا ...

Read More »

اداسی ۔۔۔  شبنم گل

باغ کے ایک کونے میں ایک بوڑھا بینچ پر بیٹھا ہے۔ وہ محسوس کرتا ہے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ جو پھولوں کے لبوں سے رس چراتی ہیں۔ ہوا میں تیرتی خنکی کی خوشبو جس میں باغ میں کھلتے ہر ایک پھول، پودے اور پتے کا لمس شامل ہے۔ وہ محسوس کرتا ہے اپنے اندر ایک ٹھنڈی /سردسانس جب بچوں ...

Read More »

Desire  ۔۔۔  Ramsha Ashraf

moon sinks down evanescent tides it melts beneath the heat of memory the desire burns

Read More »

ماہیکان! ۔۔۔۔ عابدہ رحمان

آسمان پر غروبِ آفتاب کی زردی نے ایک عجیب اداسی پھیلا دی تھی۔ سمند ر میں چلتے چلتے وہ کافی دور نکل گئی تھی۔لہریں جب اس کے پاؤں سے ٹکرا کے مڑتیں تو ایک لہر سی اس کے دل سے بھی آ ٹکراتی اور سمندر کی لہروں میں گم ہو جاتی۔ دھندلکا ہو گیا تھا۔دور کشتیاں کالے دھبے بن کر ...

Read More »

دوسری کمائی ۔۔۔ افضل مراد

”یہ سچائی اور اچھائی کی باتیں اب کوئی نہیں سنتا اور نہ سمجھنا چاہتا ہے۔ آپ کے پاس پیسہ کتنا ہے آ پ  کا سٹیٹس کیا ہے؟ بس اس پر ہی تولا اور پرکھا جاتا ہے“ فدانے کروٹ بدلتے ہوئے زیروکا بلب جلاتے ہوئے کہا۔ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر کرپشن کے کیسز اور اُن واقعات کے حوالے سے ...

Read More »

لاٹری ۔۔۔ راشدہ قاضی

دن بڑے اداس تھے۔ راتیں بھی سنسان تھیں۔ میں روٹین کی زندگی سے عاجزآ چکی تھی۔ اچانک ایک دن فون کی گھنٹی بجی۔ایک صاحب نے کہا مبارک باد آپ کی لاٹری نکلی ہے۔میری لاٹری۔۔۔۔؟ میں پریشان پہلے حیران بعد میں ہوئی۔ جی جی! آپ نے ایک دفعہ ہماری پراڈکٹ خریدی تھی۔ کونسی پراڈکٹ میں نے حیران ہو کر پوچھا۔۔۔۔؟ جی ...

Read More »

ادل بدل ۔۔۔ مصباح نوید

”چوہدری جی!  لٹیا گیا،  کسے نوں منہ دکھانڑ جوگا نہیں رہیا…“۔واویلا سن کر گہری نیند سویا ہوا زمیندار ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا۔ تیزی سے حویلی کے اندرونی حصے سے باہرکی طرف لپکا۔ نکلتے قد،گھنگریالے بالوں والا خوشرو چوہدری دلاور جسے ہر کوئی نکا چوہدری کہ کر پکارتا تھا، ابھی اپنی پوری اٹھان کو نہیں پہنچا تھا۔ باپ کے مرنے کے ...

Read More »

رشتوں کی دیمک ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

اس مدر ز ڈے پر پہلی بار جب نوما نے اپنے ننھے ہاتھوں سے بنا کارڈ مجھے دیا تو خوشی سے آنکھوں میں آنسو چھلک آئے، دل نے کہا دنیا میں اگر کوئی رشتہ اور تعلق بے غرض ہے تو صرف ماں اور بچے کا رشتہ ……. اماں …… میری پیاری اماں ……… میں نے آنکھیں بند کر کے اماں ...

Read More »

زندہ انسانوں کا عجائب گھر ۔۔۔ طاہرہ اقبال

اخروٹ بادام، خوبانی اور آلوچے کے پیڑوں تلے کافر لڑکیوں کے پرے تھے۔ رنگ برنگ گھیردار موتیوں جڑے فراکوں میں جیسے شوخ رنگ گلاب سجے ہوں آبشاروں کے برف چور سے دُھلے ہوئے یونانی ایرانی تیکھے نقوش جگ مگ رنگتیں،جیسے عنابی آلوچوں پر سفید دُھند لپٹی ہو۔ رس بھرے عنابی گودے سے سخت بدن جیسے موتیا رنگ خوبانیوں کے گلابی ...

Read More »