Home » 2017 » October (page 3)

Monthly Archives: October 2017

پیاس ۔۔۔ خمار میرزادہ

وہ دور پیاسی زمیں کو دیکھو کہ جس کے دامن کی وسعتوں میں ضرورتیں لے رہی ہیں انگڑائیاں مسلسل افق افق پر انڈیلتی ہیں سراب کرتی ہیں ہے ہر جہت کو غبار , پہنائیاں مسلسل۔۔۔ وہ دور پیاسی زمیں کو دیکھوں جھلستی آنکھوں سے دیکھتی ہے فلک کی جانب دہکتے ہونٹوں سے چاہتی ہے سلگتے لہجے سے کہہ رہی ہے ...

Read More »

جینی کے خطوط ۔۔۔ عابدہ رحمن

ازکوئٹہ 28 اگست 2017 بخدمت جناب ؍ محترمہ ’دُکھ ہمیں فولاد بناتا ہے اور پیار ہمیں زندہ رکھتا ہے!‘ اپنی بہت ساری یادوں میں سے ایک بہت اہم یاد جو انسان اپنے پیچھے چھوڑ جاتا ہے وہ اس کی تحریر ہے ، اس کا خط ہے۔جب کوئی بھی پرانا خط پڑھا جائے تو وہ ایک رابطہ بن جاتا ہے اُس ...

Read More »

سنگت کے بکھرے موتی ۔۔۔ عابدہ رحمان

ستمبر 2017ء اب کی بار سنگت کے دیوان میں جوں ہی داخل ہوئی تو دیکھا کہ بڑے سے ہال میں فرشی محفل سجی ہوئی ہے۔ قالین پر چاروں جانب گاؤ تکیے رکھے ہوئے تھے اورہمارے شعرا ٹیک لگائے محوِ انتظار تھے ۔ پان دان ، چہلم اور سونف کی تھال پورے ہال میں گھوم رہی تھی اور مہک پوری فضا ...

Read More »

رودادِ ریل ۔۔۔ قاضی فضل الرحمن 

محترم صاحب صدر تقریب جناب افتخار عارف صاحب ، میرے ہم عصر ساتھیو، خواتین وحضرات کے علاوہ میری اپنی خاتونِ خانہ ۔ السلام علیکم آج یہ تقریبِ رونمائی میری زندگی کا پہلا حادثہ نہیں۔ اس سے پیشتر 1964میں 29اور30اگست کی درمیانی شب میں نے اپنی دلہن کی رونمائی کے موقع پر ایک عدد سونے کی انگوٹھی اور اس میں جڑا ...

Read More »

عورتوں کی تحریک  ۔۔۔ عابدہ رحمان

مصنف: ڈاکٹر شاہ محمد مری صفحا ت : 105 قیمت : 160 روپے مبصر : عابدہ رحمان ڈاکٹر شاہ محمد مری صاحب نے جب بھی قلم اٹھایاایک بہت ہی اہم موضوع، اہم شخصیت پر ہی اٹھایا۔اس بار ان کی جو کتاب میرے ہاتھ میں ہے وہ ہے ؛’’ عورتوں کی تحریک‘‘۔ کتاب کی ابتدا انھوں نے عورتوں کی تحریک کی ...

Read More »

مرادانی بام ۔۔۔ رپورٹ:ارمان آزگ

نصیر کبدانی لبزانکی دیوان خاران کے زیر اہتمام ایک تقریب رونمائی، زیر صدارت نصیر کبدانی لبزانکی دیون کے صدر منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خاص جناب احمد عبد اللہ صاحب تھے۔ اور نظامت کے فرائض ارمان آزگ کے سپرد رہا۔ یہ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے سیشن میں مسرور شاد کی ترجمہ کی ہوئی کتاب ” مرادانی بام ...

Read More »

سمو راجئے ونڈ تحریک ’سٹڈی سرکل‘ ۔۔۔ رپورٹ: عابدہ رحمان

سمو راجئے ونڈسٹڈی سرکل 22 اگست کوHard Organization کے آفس میں شام4بجے منقد ہوا ۔ سٹڈی سرکل کا عنوان: بلوچستان ایگریکلچر۔ ایک نئی ساتھی رحیمہ رحمان کی موجودگی پر روایتی تعارف ہوا اور پھر زراعت پر بات شروع کی گئی جو کہ سمو راجئے ونڈتحریک کے ریزولوشن کے نقاط میں سے ایک نقطہ ہے۔ بات کا آغاز زراعت کی ابتدا ...

Read More »

سینے کا زخم ۔۔۔۔ سمیرا کیانی

’’ کمینی پیسے نکال‘‘ ’’نہیں ہیں میرے پاس ‘‘ ’’تیرے پاس نہیں ہیں تو تیرے یار کے پاس ہیں؟‘‘ ’’کتنی دفعہ کہا ہے یہ گھٹیا زبان میرے ساتھ مت استعمال کیا کر۔‘‘ ’’آگے سے بکتی ہے کتیا۔‘‘یہ کہتے ہوئے پھیکے نے اس کی چٹیا کو گدی سے پکڑ کر اپنے بازو پر بل دیتے ہوئے نیچے کھینچا تو کرب سے ...

Read More »

ورثہ میں ملنے والی خوشبو ۔۔۔ غلام نبی مغل ؍ ننگر چنا

چھوٹی سی بچی شبانہ میرے قریبی فلیٹ میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتی ہے۔مجھے اس کے والدین کے متعلق کچھ پتہ نہیں تھا لیکن اتنا ضرور سمجھ رہا تھا کہ اس کے بہن بھائی کم از کم نصف درجن سے بڑھ کر ہوں گے۔شبانہ کی آنکھوں میں غضب کی ذہانت اور سوالات نظر آتے ۔وہ ہمیشہ صاف ستھری ہوتی،لیکن ...

Read More »

نُوراں ۔۔۔ آغا رفیق ؍ ننگرچنا

’’ ہائے۔۔۔ پَپُوسائیں! تم تو خواہ مخواہ ڈر رہے ہو۔۔۔ چھوری تم پر مری جارہی ہے مری۔۔۔‘‘ رَبُو نے آگ کے الاؤ میں لکڑی آگے کرتے ہوئے کہا۔ پَپُو سائیں نے ایک نظر رَبُوکو غور سے دیکھا۔ اُسے گھورتا دیکھ کر پَپُو نے کہا،’’ قسم رَب کی۔۔۔ میں چھوری کو دیکھتا ہوں نا۔۔۔ اُس کی نظر تم پر پڑتی ہے ...

Read More »