Home » 2015 » February (page 3)

Monthly Archives: February 2015

محترم و مکرم آغا گل صاحب اسلام علیکم ۔ آپ کا ارسال کردہ ماہتاک ” سنگت“ کا سالنامہ ملا۔ حکم سر آنکھوں پر ۔ ایک بالکل تازہ اور نئی غزل آئندہ شمارے کے لےے حاضر ہے۔ بڑی دیر بعد آپ کی معرفت ” سنگت“ سے آشنائی ہوئی۔ رسالہ کی اُٹھان اچھی ہے۔ خوب محنت کی گئی ہے۔ دسمبر2014 کے ” ...

Read More »

نسیم سید…Niggerبگ فیٹ۔

”موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ لیٹ ہوجائے گی۔ ہم نے آپ کے ڈنر کا انتظام کردیا ہے مسافروں سے التماس ہے کہ ڈنر کے کوپن کے لےے کاﺅنٹر سے رجوع کریں“۔ اس اعلان کے ساتھ ہی مسافروں سے بھرے لاﺅنج میں جیسے ایک اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔ کتنی لیٹ؟۔ یہ سوال سب کے ہی چہرے پر تحریر ...

Read More »

پیڑھی ۔۔۔ رشید بھٹی جہانگیر عباسی

”اُوئے!‘ جلدی کر جلدی ۔۔۔ ورنہ سیدھا کردوں گا۔“ وڈیرے سائیں چھٹل کی دھمکی بھری کرخت آواز ابھرتے ہی میہو خان کچھ اور آگے کی طرف کھسکا جہاں اُس کی نظروںکے عین سامنے جوار کی فصل میں سیٹے سینا تانے کھڑے تھے اور اُن سینٹوں میں سوئر وڈیرے چھٹل کے کھیتوں سے نکل کر دوبارہ پھر رات سے داخل ہوتے ...

Read More »

پی سی ایم بنگلہ ۔۔۔ شفقت علی عاصمی

ڈاکٹر ماموں کے ساتھ گہرے رشتے کی بنیاد ہیں کچھ پرانی کلاسیکل فلمیں ، گیت ، تصاویر، کتابیں اور ہندو باغ سے جُڑی ہوئی اُن کی انمول یادیں۔ اب کے برس، دسمبر میں اک گہری ہوتی رات میں آدھی صدی کے بعد بوڑھی آنکھوں میں یاد کے آنسو جھلملانے لگے۔ آنکھوں میں تیرتے اُن پانیوں میں عکس تھا، اکتوبر1963 کی ...

Read More »

خبیث حیرت ۔۔۔ اقبال خورشید

شاید وہ مجھے جسم فروش سمجھ بیٹھا! مجھے اِس بات کا دکھ تو نہیں تھا، تاہم حیرت ضرور تھی۔ اور اِسی حیرت کے زیر اثر، بیتتے لمحات میں مَیں ایک ایسے عمل کا حصہ ہوں، جو فطری ہونے کے باوجود غیراخلاقی تصور کیا جاتا ہے! وہ شاید مجھے پیشہ وَر سمجھ بیٹھا مجھے دکھ تو نہیں، تاہم حیرت ضرور تھی! ...

Read More »

قتل ۔۔۔ جِندرگورمکھی سے ترجمہ :حنیف باوا

اُس رات میں کمرے میں تنہا تھا۔ باپُو کی موجودگی میرے لےے نہ ہونے کے برابر تھی۔ ویسے بھی باپُو کو اپنی کوئی ہوش نہ تھی ۔ بازو یا ٹانگ جس جگہ میں رکھ دی گئی تھی وہیں پر ٹکی رہی تھی۔ مردہ سی ۔ دوپہر سے بار بار ایسے لگ رہا تھا کہ وہ آج شام مشکل سے گزارے ...

Read More »

ہم لوگ ۔۔۔ علی بابا/ننگر چنا

وہ تیز نہیں چل سکتا تھا۔ اُس کی بائیں ٹانگ یا تو کم سنی میں نکل چکی تھی یا پھر کوئی اور نقص تھا۔ لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اُس کی ٹانگ میںکوئی پھیر تھا، جو اس کی لنگڑاہٹ سے ظاہر ہوا کرنا تھا۔ وہ ہمیشہ تھکا تھکا ، اُداس اُداس اور بیمار سا لگتا ۔ دیکھو ...

Read More »

لوری ۔۔۔ امرت مراد

ہلکی ہلکی بونداباندی سے بھی اچھا خاصا کیچڑ پیدا ہوگیا،حالانکہ یہی بوندا باندی کسی ہموارجگہ یا بہترین سیوریج والے علاقے میں بھی بیک وقت ہو رہی تھی،مگر وہاں فضا خوشگوار تھی۔اور شہر کایہ علاقہ نسبتاً نشیبی بھی تھا۔اور نظر انداز بھی۔لہذاٰ یہاں کے مکینوں نے بھی اس کے ساتھ سوتیلی اولاد والا سلوک کیا ہوا تھا۔ شاپر ،پلاسٹک بیگ ،ٹکی ...

Read More »

دروازے ۔۔۔ نیلم احمد بشیر

درخت پہ بیٹھی چڑیا بہت خوش تھی، پیٹ دانے سے بھرا تھا ۔ ہر ی ہری گھاس دیکھنے میں بہت بھلی معلوم ہورہی تھی ۔ مظاہرِ قدرت کے حُسن سے وادی جگمگا رہی تھی۔ گنگناتی ہوئی ہوااتنی ٹھنڈی تھی جیسے اللہ میاں نے انسان کی کسی بات پر خوش ہوکر جنت کے سارے دروازے کھول دےے ہوں۔ درخت کے نیچے ...

Read More »

عمر بھر کی دربدری ۔۔۔۔ لیو ٹالسٹائی سلیم صدیقی

ولا دیمیر نامی ٹاﺅن میں ایک آئیون دیمیترج ایکسی نوف ف نامی تاجر رہتا تھا۔ وہ دو دکانوں اور ایک گھر کا مالک تھا۔ ایکسی نوف ایک خوش شکل ، خوبصورت بالوں اور خمیدہ سی وضع کے سر کا مالک تھا۔ خوش باش اور گانے بجانے کا شوقین آدمی ۔ جب نوجوانی کے آغاز میں وہ شراب پینے لگا تھا ...

Read More »