Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » کتاب پچار (page 11)

کتاب پچار

لٹ خانہ ۔۔۔ تبصرہ: شبیر رخشانی

’’لٹ خانہ‘‘ ایک کتاب کا نام جسے مصنف نے اپنی زندگی سے جڑے ان لمحات کو یاد کرکے لکھا ہے جس میں معاشرتی رویے، زندگی میں پیش آنے والی مشکلات، عزم و استقلال، غربت و قربتوں کو شامل کرکے لکھا ہے۔ یوں کہئے کہ اپنی آپ بیتی خود لکھی ہے۔ یہ کتا ب ان چند مضامین پر مشتمل ہے جو ...

Read More »

انسانی تہذیب کی کہانی ’’ بہاؤ ‘‘ ایک تنقیدی جائزہ ۔۔۔ محمد ساجد

مستنصر حسین تارڑ کے ناول ’’بہاؤ‘‘ کو بجا طور پر اردو کا ایک بڑا ناول کہا جا سکتا ہے۔ یہ ناول ایک ایسا شاہکار ہے جو اپنے اندر صدیوں پرانے جہانِ رنگ و بو کو سموئے ہوئے ہے ۔ اس ناول میں انسان اور زندگی لازم و ملزوم ہیں ۔ انسان کی موجودگی سے زندگی کے تارو پود کو دوام ...

Read More »

اداس نسلیں ۔۔۔۔۔شناختی بحران کا مسئلہ

پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین پرنسپل: گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان ،لیہ ناول کے اجزائے ترکیبی میں ایک اہم ’’جزو‘‘اُس میں بیان کیا گیا ’’فلسفہ حیات‘‘بھی ہوتا ہے ۔ اِس تناظر میں قراۃ العین حیدر اور عبداللہ حسین کے ناول ایک خاص فلسفے کے عکاس ہیں ۔(1) جس طرح یورپ میں ’’بلیک اور وائٹ ‘‘کے تضاد کو موضوع بنا کر ...

Read More »

کتاب: بلوچ عورتوں کی تحریک ۔۔۔۔ تبصرہ: ثمینہ سحر

کتاب کے اس تاریخی سفر کو بہت خوبصورتی کے ساتھ رائٹر نے حقیقت پسندانہ طریقے سے بیان کیا ہے ۔ بہت کم مصنف اس سوچ کی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ تب ایک مرد عورت کے وجود کی حقیقتوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اُسے اس کائنات میں اپنی طرح جینے کا حق دیتا ہے تو عورت کو تو جیسے ...

Read More »

وبھوتی نارائن راے کے تین ناول ۔۔۔ ڈاکٹرفاطمہ حسن

وبھوتی نارائن راے کی تحریرسے میری ملاقات اُن کے ناول ’’تبادلہ‘‘ میں ہوئی جس کا ترجمہ اجمل کمال کے کتابی سلسلہ ’’آج‘‘ کے شمارہ 66 میں شائع ہوا تھا۔ اسے ترجمہ بھی نہیں کہا جاسکتا صرف رسم الخط تبدیل کیاگیا تھا۔ زیباعلوی نے جو وبھوتی نارائن کے ناولوں کی سچی قدردان ہیں اردو کے قارئین سے ان کی ملاقات کا ...

Read More »

آ وازے ۔۔۔ ڈاکٹر محمد شفیق

پشتو زبان اور ادب کو زندگی کے مسلسل جدوجہد کا منظوم تاریخ قرار دیا گیا ہے ۔ فولکور سے کلاسیک اور کلاسیک سے موجودہ مشینی دور تک پشتو شاعری نے انسانی درد وغم کی کہانی کو معاشرتی زندگی میں معتبر قرار دیا ہے ۔ کیونکہ آج کا پشتو شعری رویہ ، فکری زاویہ اور حسی تجربہ ہم سب کو یہ ...

Read More »

بہادر دوست ۔۔۔ غوث بخش بزنجو

تحریر: ( بلوچی) غوث بخش بزنجو تلخیص وترجمہ:۔ محمد یوسف اسسٹنٹ پروفیسر بلوچی گل خان نصیرؔ سے میری شناسائی اُن دنوں ہوئی جب سال1928ء کو میں حصولِ تعلیم کیلئے کوئٹہ گیا۔ میَں پرائمری سیکشن میں جبکہ گل خان مڈل سیکشن میں زیر تعلیم تھا۔ بعد ازاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے گئے اورایک ...

Read More »

پاکستانی اردو افسانہ سیاسی و تاریخ تناظر میں ۔۔۔ تبصرہ: شاہ محمد مری

نام کتاب: پاکستانی اردو افسانہ سیاسی و تاریخ تناظر میں محقق: طاہرہ اقبال تبصرہ: شاہ محمد مری سال: 2015 صفحات: 740 قیمت: 1500 روپے پبلشرز: فکشن ہاؤس طاہرہ اقبال کی کتاب ’’ پاکستانی اردو افسانہ‘‘740 صفحات کی اتنی موٹی کتاب ہے کہ کسی کے سر پرمارو تو ہسپتال بہ مشکل پہنچے۔ مگر کتاب کا موٹاپاکہیں آپ کو اس غلط فہمی ...

Read More »

رقصِ شرر ۔۔۔ حسنین ساحر ۔اسلام آباد

شوکت محمود شوکت کادوسرا شعری مجموعہ —- ایک فکری و فنی شاہکار ”رقصِ شرر“۔۔۔پروفیسر شوکت محمود شوکت کا دوسراشعری مجموعہ ہے جوحال ہی میں منصہ شہود پر آیا۔ان کا پہلا شعری مجموعہ ”زخمِ خنداں“ 2003ءمیں اشاعت پذیر ہوا تھا۔ ”زخم خنداں“ کی اشاعت کے بعدگیارہ سال پر محیط، شوکت محمود شوکت کے فکری و فنی ارتقا کا جائزہ لیا جائے ...

Read More »

والٹیر اور کاندید ۔۔۔ سعید احمد بلوچ

کاندید کو پڑھنے کے بعد ول ڈیورانٹ کے اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکے گا کہ ”یہ نہ سمجھا جائے کہ والٹیر اور روسو انقلاب فرانس کے اسباب تھے بلکہ انہوں نے احساس اور فکر کو ایک سمت فراہم کی ، ذہن انسانی کو نئے تجربوں اور نئی تبدیلیوں کے لیے تیار کیا۔“۔ کہتے ہیں لوئی شانزدہم نے زنداں ...

Read More »