Home » شیرانی رلی (page 111)

شیرانی رلی

April, 2017

  • 11 April

    غزل ۔۔۔ افضل مرادؔ

    دل میں ڈالے رخنہ چپ اک پاگل سا سپنا چپ وقت گواہی دیکھ ذرا غیروں میں اک اپنا چپ شام ڈھلے اک منظر میں اک کشتی اور دریا چپ جھانک رہا ہے مدت سے خود میں تنہا ، الجھا ، چپ تیری یاد کی بگی میں بول رہا ہے رستہ چپ لوگ بھڑکتے جاتے ہیں آنکھوں والا اندھا چپ خاموشی ...

  • 11 April

    فاصلوں سے ماورا ۔۔۔ فاطمہ حسن

    خیمہ برف میں حدت عشق سے پر سکو ں ہو سکوں اسکی قربت ملے ایسی شدت ملے کیسی خواہش ہے یہ کیسی بارش ہے یہ جو بجھاتی نہیں پیاس کو آ گ کو خیمہ برف میں تیری قربت بھی ہے میری وحشت بھی ہے ماورا خوف سے دیر تک ,دور تک جاتے رستوں پہ چلنے کی حسرت بھی ہے ساتھ ...

  • 11 April

    For the One Who Died in the Hands of Wrong Men — Ramsha Ashraf

    (For Shagufta Parveen) I shrink into myself when I think Of the pain she might have felt While lying there on the railway track Which took her to nowhere After being everywhere In clouds of easy smoke Produced By burning cheap tobacco, In gatherings Of no brave men, In the reddening eyes Of people who had embraced Death of desire ...

  • 11 April

    رائیگانی  ۔۔۔ وصاف باسط

    وہ حویلی سے آسمان کی طرف دیکھتی رہتی ہے میں دیواروں سے اس کی خبر لیتا ہوں یہ اونچی دیواریں جو مجھے اس کی خبر دیتی ہیں یہ وقت کا گھاؤ ہیں یہ چیخوں سے بھری ہوئی ہیں وہ چیخیں جو اس میں دبی ہوئی ہیں وہ مجھ میں سمو جاتی ہیں میں دور بیٹھا اس کے پاس جانے کے ...

  • 11 April

    جئے شاہ نورانی ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

    تم نہیں سمجھو گے دلوں کو جوڑنے والی محبت کے اسرار تمہیں تو جسموں کے چیتھڑے اڑانا سکھایا گیا ہے ایسا ہی کوئی بابا فرید کو بھی مٹانے آیا تھا کہاں ہے وہ شائد روپ بدل کر کسی صوفی کے مزار پر گھات لگائے بیٹھا ہو گا وہ غریب کون تھے جو پیدل میلوں کا سفر کر کے یہاں تک ...

  • 11 April

    شجاعت سحر جمالی۔۔۔ تضمین بر زمین دانیال طریر بھائی

    جہاں میں اک جہاں لکھا گیا ہے ’’مرا ہونا کہاں لکھا گیا ہے‘‘ میں تجھ سے پہلے بھی تو مل چکا ہوں کہیں پر لامکاں لکھا گیا ہے کہانی کے سبھی کردار بہرے مجھے کیوں بے زباں لکھا گیا ہے بہاریں، پھول، بلبل کچھ نہیں اب یہاں فصلِ خزاں لکھا گیا ہے وہ دل کے دشت میں اب کھو چکا ...

  • 11 April

    گنہگار ۔۔۔ عطا شاد ۔۔۔ بدل: عبدالرازق ابابکی

    چُرت اسیٹی زڑزڑوکاخنک ہمو، تراشوکا، کِمار آن پُر یاقوتیا جوڑک ہمو، زگر آ گلابانبار انگا کلک آک ہمو، کَجک آتیان جوڑ مروکا چولیک جنتی جون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنتی جون کہ آدمئے کشا خدا نا دَر آن جنتی جون کہ، جنت نا بدل حیا و شرف کنا نی اُس زیبائیک کل نے آنو کنا تغ تا کڑمبا روشنائی ٹی کنا بندغی نا ...

  • 11 April

    صلیبِ زیاں سے ۔۔۔ ثروت زہرا

    میں صلیب زیاں پر لٹکتی رہوں کیلیں دھنستی رہیں، خون رستا رہے ایک انبوہ ہے، بے کراں بد زباں ایک سچ جو سبھی پر ہے کوہِ گراں میں تماشا رہوں ،شور بڑھتا رہے گالیاں سیٹیاں ،چند خاموشیاں دوہرے معیار کے فیصلوں کی دکاں چپ کی تدبیر میں دل سنبھلتارہے کیلیں دھنستی رہیں ، خون رستا رہے جھوٹ اور خوف کی ...

  • 11 April

    نظم ۔۔۔ سعدیہ بلوچ

    دلوں میں جنمی محبت جس کو سینے کے لیے سانسوں کی گرمی دی تھی جس کے حلق میں چونچیں بھر بھر کہ ارمان ٹھونسے تھے اس کے پرنکل آئے ہیں اب یہ نہیں ٹکے گی آؤ دل بڑا کرکے اسے گھونسلے سے آزاد کردیں

  • 11 April

    موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والی ۔۔۔ شبنم شکیل

    اس تماشا گاہ کے خوف کے حاصار میں دیکھنا بھی جرم تھا چیخنا بھی جرم تھا سوچنا بھی جرم تھا چھپ کے ناظرین سے چھپ کے سامعین سے چھپ کے آسمان سے چھپ کے اس زمین سے دیکھتی بھی تھی مگر چیختی بھی تھی مگر سوچتی بھی تھی مگر وہ کہ جس کی زندگی گول گول گھومتے دائروں میں کٹ ...