Home » پوھوزانت (page 9)

پوھوزانت

November, 2021

  • 6 November

    اپریل تھیسز۔۔۔لینن

    لینن اپنے مشہورِ زمانہ”اپریل تھیسز“میں اپنے خیالات کے اظہار میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ یہ تھیسز17 اپریل 1917کو پارٹی اخبار پر اودا میں شائع ہوا۔ تھیسز کیا تھا،یہ تو عبوری حکومت کے خلاف غیر مصالحانہ جنگ کا کھلا اعلان تھا: I جنگ کے متعلق ہمیں اپنے رویہ میں ہر گز بھی کوئی تبدیلی ”انقلابی تحفظ“ کے نام پر نہیں ...

  • 6 November

    اختر چنال ۔۔۔ وحید زہیر

    فطرت کا اہم ترین جزوردھم ہے۔انسانی زندگی میں ردھم نہ ہو تو شدت درد وغم میں اضافہ ہوتا ہے۔ایسی ہی ترتیب کا نام موسیقی ہے۔ یہ وہ شعور ہے جوانسانی محسوسات میں نازک اورملائم جذبات ابھارتاہے۔ اس بات کو ذہن نشین کرکے ذرا پرسکون جنگل میں کوئل  کی کو ک سنی جائے، چاند سے چکور کی گفتگو کو سناجائے فطرت ...

  • 6 November

    بلوچی زبان میں ٹرانسلیشنز ۔۔۔ شاہ محمدمری

    ٹرانسلیشن کسی بھی زبان کے لئے تازہ خون کی مانند ہوتا ہے۔ ٹرانسلیشن  اور ٹرانسلیٹر کے بغیر انسانی زندگی کا تصور تک نا ممکن ہے۔یہ تو شُکر ہے کہ دوسری زبانوں کی بہت سی چیزیں بلوچی میں ٹرانسلیٹ ہوچکی ہیں۔ مگر بلوچی کی تخلیقات، بالخصوص بلوچی کلاسیک کا ٹرانسلیشن کم کرکے ہم اپنی نسلوں کے قرضدار بن چکے ہیں۔ ٹرنسلیشن ...

October, 2021

  • 14 October

    بلوچی رسم الخط کی تاریخ ۔۔۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری

    یہ تو ہمیں بالکل معلوم نہیں کہ نو ہزار قبل مسیح کے مہر گڑھ کا بلوچستانی کیا بولتا تھا۔ اور آیا وہ لکھتا بھی تھا۔ یا پھر اپنی یادداشت پر ہی بھروسہ کرتا تھا؟۔ خواہ وہ قصہ، شعر یا تاریخی واقعات تھے…………۔ ہمیں اندازہ ہے کہ جب اولین بلوچ نے لکھنے کا رواج ڈالنا چاہا ہوگا تو اس کی کس ...

  • 14 October

    لینن نے جلا وطنی ختم کردی ۔۔۔ شان گل

    لینن جلاوطنی میں جس بھی ملک میں رہ رہا ہوتا، وہاں کی مزودر تحریک کی تنظیم و تعلیم میں حصہ ڈال رہا ہوتا۔جب وہ زیورچ (سوئٹزر لینڈ)میں تھاتو اس کی توجہ کا بڑا مرکز وہاں کی ورکنگ کلاس تحریک تھی۔ وہ  بالخصوص وہاں کے سوشلسٹ جوانوں سے جڑا ہوا تھا۔ دلچسپ بات ہے کہ سارے روسی جلاوطن کمیونسٹ بشمول لینن ...

  • 14 October

    محمد سلیم بھٹہ ۔  وابستگی کا استعارہ۔۔۔محمد سعید

    جن لوگوں کا  لائل پور (موجودہ فیصل آباد) جانا ہوا ہے  وہ جانتے ہیں کہ اس شہر کے آٹھ بازار ہیں۔ ہر بازار گھنٹہ گھر سے شروع ہوتا ہے. کسی بازار میں جس جگہ بھی کھڑے ہو جائیں گھنٹہ گھر کو سامنے ایستادہ پائیں گے۔ ان بازاروں میں ایک کچہری بازار ہے۔ اگر کچہری بازار میں سرکلر روڈ کی طرف ...

September, 2021

  • 14 September

    سنگت حسن عسکری ۔۔۔ شاہ محمد مری

    (سانگڑھ میں جولائی2021 کو منعقدہ تعزیتی جلسے میں پڑھا گیا) دکھ اور غم میں بھیگے اِس تلخ اجلاس میں موجود میرے دوستو، خواتین و حضرات، آپ سلامت رہیں۔ ہماری اشرف المخلوقاتی صف میں سے ایک شخص اپنی طبعی عمر پوری کر کے واپس زمین کی آغوش میں چلا گیا۔ موت اور زندگی کی سمجھ میں نہ آنے والی آنکھ مچولی ...

  • 14 September

    پوسٹ ماڈرنزم۔۔۔زیب زیبدار

    پوسٹ ماڈرنزم مردم دژمنیں لیکھے، اے مردما  را چہ مردمی کٹّا در کنت۔ ہرکس کہ گوں ایشی  پاداں روت آ وتمن و وتواھے جوڑ بیت۔ پوسٹ ماڈرنزم بلوچی لبزانکارا ٹوھیں تاوانے دات کت کنت البت ایشی آپہ لبزانکا ھچ نپ و سیت گون نیست۔ لبزانکا کہ تاوان رس اِت بزاں چاگرد ھم تاوانمند بوت۔ لبزانک و چاگرد ئے سیا سیادی ...

  • 14 September

    جام درک۔۔۔شاہ محمد مری

    جام تفکر اور معنی آفرینی کا شاعر ہے۔  اس کے کلام میں زبردست روانی بھی موجود ہے۔اور سچی بات یہ ہے کہ زبان کی مٹھاس اُس پربس ہوگئی۔سارے کا سارا جمالیاتی حسن جیسے اُس کی شاعری میں گندھا ہوا ہو۔ ایسا تخیل، ایسی لطافت اور ایسی نغمگی اورتغزل جو کسی اور  بلوچ شاعر کے حصے میں کبھی نہ آئی۔ سوز ...

  • 14 September

    ظہیر کاشمیری ۔۔۔ جاوید اختر   

    ۔  21اگست 1919 ء تا 12 دسمبر1994ء کی ایک سو دوسری سالگرہ کے موقع پر مندرجہ ذیل مضمون شائع کیا جارہا ہے   ظہیر کاشمیری کی تنقیدی جہات ظہیر کاشمیری بحیثیت ترقی پسند شاعر، نقاد، صحافی، سیاسی کارکن، مارکسی مفکر، ڈرامہ نگار اور ادیب کے برصغیر کے فکری تناظر پر تقریباً نصف صدی سے زائد تک چھایا رہا۔ ان جملہ ...