Home » شونگال

شونگال

November, 2022

  • 14 November

    زن۔ زندگی۔ آزادی۔ مہسا  امینی

    ایرانی عورتوں کی قیادت میں آمریت کے خلاف حالیہ تاریخی عوامی اْبھار،اور پراُستقامت جدوجہد خطے کے لیے امید کی علامت ہے۔ تحریکیں جب بھی اٹھتی ہیں تو اُن کی صرف ایک وجہ نہیں ہوتی، بے شمار اسباب مل کر کسی ایک واقعہ کو اوڑھ کر چلنے لگتے ہیں۔ ایرانی تھیوکریسی کے خلا ف وہاں عورتوں کی قیادت میں حالیہ تحریک ...

  • 14 November

    اکتوبر انقلاب کی سالگرہ

    ۔1917کا اکتوبر انقلاب واقعتا دنیا کی ایک خوش کن تبدیلی تھی۔ اُس سال روس میں تین سو برس سے قائم رومانوف سلطنت الٹ دی گئی تھی  اور عوام الناس نے اپنی پارٹی کی قیادت میں حکومت سنبھال لی۔ ظاہر ہے کہ ایسا آٹو میٹک طور پہ نہیں ہوا تھا۔ سینکڑوں برسوں سے عاشقان ِ حیات غیر فطری موت کے گھاٹ ...

October, 2022

  • 18 October

    چین درستگی کی جانب؟

    ہم سب جانتے ہیں کہ عرصے سے چین میں سوشلزم کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اس طرح دنیا بھر میں بے شمار لوگ اُس کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں۔ ہمارے یہ اعتراضات سیاسی معاشی بھی رہے ہیں، اور نظریاتی بھی۔ مگرچونکہ وہاں کے داخلی معاشی سیاسی معاملات کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں اس لیے اُن شعبوں کے ...

September, 2022

  • 19 September

    بلوچستان،پھر غاروں کے سماج میں

    بے درک، ہٹ دھرم اور لگام شکستہ بارشوں اور سیلاب کے علاقوں میں  تباہی تصور سے بڑھ کر تھی۔ ہم کورونا کے کفر کی شدت سے نکلے ہی تھے کہ حیاتِ انسانی کے تارو پور کو درہم برہم کرڈالنے والی قیامت ٹوٹ پڑی۔ لگتا تھا کہ فطرت کی ساری قوتوں نے انسان کے خلاف انتہائی غصہ اور نا ترسی کے ...

August, 2022

  • 15 August

    پاپولزم، بیرونی قرضے اور عوام

    عمران خان، فی الحال پنجاب کی حقیقت ہے۔اس لیے کہ اُسے ڈھونڈا گیا، خوب گھڑا گیا،اور خوب تراشا گیا۔ اُس کے ہارڈ ڈسک میں پنجاب یونیورسٹی کا مائنڈ سیٹ خوب اچھی طرح فیڈ کیا گیا ہے۔اُس کے بعد عوامی مسائل کے چوک پر،ٹمپل بنا کے اُسے بھگوان صورت وہاں رکھا گیا۔ بلاشبہ وہ اُس مائنڈ سیٹ کا فی الحال سب ...

July, 2022

  • 18 July

    دمکتا سورج، بہتے دریااورمچلتی ہوا

    انرجی یعنی پٹرول زندگی کے ہر شعبے کا لازمی حصہ ہے، خواہ یہ گھریلو زندگی ہو، سروسز کے محکمے ہوں یا بزنس کا شعبہ۔اور اِسی انرجی کے بحران نے پاکستانی معیشت کو ٹُند اور مُنڈ کر کے رکھ دیا ہے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے  نے کنزیومرز کا بیخ نکال دیاہے۔ پٹرول اور بجلی کی چار گنا مہنگائی ...

June, 2022

  • 15 June

    آئی ایم ایف کی نگرانی میں بحران

    پاکستان میں حکمران طبقات ایک بار پھر لڑ پڑے۔اور اُن کی یہ آپسی لڑائی صرف نظر آنے والے ادارے یعنی پارلیمنٹ تک محدود نہیں ہے۔ یہ مناقشہ تواقتدار کے ہر ایوان اور ہر ادارے میں سنجیدگی اور سنگینی سے جاری ہے۔ کمال یہ ہے کہ کشمیر پہ کوئی اختلاف نہیں، آئی ایم ایف پرستی اور طالبان نوازی پہ بھی کوئی ...

May, 2022

  • 11 May

    رائٹسٹ اور فاشسٹ سماج کے لیڈرز

    پاکستان ایک ترقی پذیر کپٹلسٹ ملک ہے۔ اور ہر کپٹلسٹ ملک دولتمندوں کی وجہ سے ہمہ وقت بحرانوں میں لپٹا ہوتا ہے۔ دولتمندوں کی پارلیمانی سیاست کو ”جمہوری سیاست“ کہا جاتا ہے۔ اس سیاست کے نتیجے میں پاکستان میں اقتدار اب شہباز، زرداری، فضل الرحمن اور اختر مینگل کے ہاتھ میں ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ ہائبرڈ نظام کی بیساکھیوں ...

April, 2022

  • 13 April

    ۔”وزیر اعظم بدلو“  فارمولا

    سیاست دو بڑی سماجی قوتوں یعنی دولت مند اور غریب کے بیچ فیصلہ کن نتیجے تک پہنچنے تک کے لیے مہلک لڑائی کا نام ہے۔عوام اور سرمایہ دار کے بیچ اس برحق لڑائی میں ایک طرف معیشت پر قابض لوگ ہیں جو ریاست پہ اپنے قبضے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔اور دوسری طرف محنت کش طبقے کی قیادت میں عوام ...

March, 2022

  • 11 March

    محنت کش عورتوں کا دن

    فاشزم کی گہرائی اور گیرائی کے ناپنے کا آلہ آٹھ مارچ ہوتا ہے۔ ایک وحشت مچ جاتی ہے اُس روز۔ وزیروں گزیروں کے اقتدار کو اِس دن سے سخت خطرہ محسوس ہوتا ہے۔پنڈت پادری کے ایمان کو۔ملّا کی طرف سے تو ہر سال 8مارچ کو حرام دن قرار دیا جاتا ہے۔حد تو یہ ہے کہ حزبِ اختلاف اور حزبِ  اقتدار  ...