Home » Javed Iqbal (page 40)

Javed Iqbal

جام درک۔۔۔شاہ محمد مری

ہر عہد کا ایک بڑا شاعر ہوتا ہے۔ جو اُس عہد کا ترجمان ہوتا ہے۔ ہر بڑا شاعر ایک یا ایک سے زیادہ ٹکڑاایسا کہہ دیتا ہے جسے اُس کے فن کی معراج کہا جاسکے۔ جام اس شرط سے کافی بلند شاعر تھا۔ اس لیے کہ اس کے ہاں محض ایک یا چند ٹکڑے  ہی اچھے نہ تھے بلکہ اُس ...

Read More »

پروفیسر عزیز بگٹی۔۔۔ عبدالقادر رند

پروفیسر عزیز محمد بگٹی سے میری ملاقات اِن دنوں میں ہوئی۔ جب وہ ٹیکسٹ بک بورڈ میں تھے۔مجھے جب بھی وقت ملتا بروری روڈ پر واقع ان کے دفتر چلا جاتا۔ یہ انہی دنوں کی بات ہے۔ جب ڈیرہ بگٹی میں نواب محمد اکبر خان بگٹی نے تمام ضلعی افیسران کو کھانے پر بلایا۔ عمومی طور پر کسی علاقہ میں ...

Read More »

سمو۔۔محبت سے پہلے ۔۔۔ شاہ محمد مری

سمو مائی (محترمہ سمو) انیسویں صدی کے اوائل کے بلوچستان کی عورت تھی۔ میں اس نام کا لفظی مطلب ڈھونڈنے نکلا۔سمو کا مطلب ظہور شاہ ہاشمی نے اپنی ڈکشنری میں ”ملوک، شرفدار،خانوادہ، نازک، اوراچھا“لکھا ہے۔ غنی پرواز کے خیال میں سمو کا مطلب ہے: جور، یعنی زہرؔ۔ نیز سمل، سایہ دار درختوں پر لگی پھلی کو بھی کہتے ہیں جو ...

Read More »

پہلی عالمی سامراجی جنگ اور لینن ۔۔۔ شان گل

عبدالقادر رند           اور یہاں 1913میں کروپسکایا ایک بار پھر تھارائیڈ کی بیماری کی تکلیف میں تھی۔ آنکھیں باہر کو نکلی ہوئی،گردن کے سامنے سوجھن، عام کمزوری، سردرد، تیز دھڑکن، لرزتے ہاتھ۔ خاوند بہت پریشان تھا۔ اس نے کروپسکایا کی خوب خدمت اور تیمار داری کی  (1)۔ پیسے کی تنگی الگ مسئلہ تھا۔ آپریشن کا مشورہ دیا گیا۔ لینن  نے پراودا ...

Read More »

نکتہ چیں راہب ۔۔۔ انتخاب: مصباح نوید

(گورکی کی نانی کی سنائی گئیں روسی  لوک کہانیوں سے ایک انتخاب) ایک راہب تھا۔اپنے آپ کو روشنی کا مینار سمجھتا تھا۔وہ سمجھتا تھا کہ وہ کسی پادری اور زار سے کہیں بڑھ کر عقل مند  ہے۔”مجھ سا  سیانا  اور کوئی بھی نہیں سارے مورکھ ہیں۔۔اور سوداگر؟ ‘اوہو! وہ تو میری گرد کو بھی پہنچتے”۔ راہب نخوت سے جواب دیتا۔مور ...

Read More »

انگریز کے خلاف بلوچ مسلح جدوجہد ۔۔۔ ماوث

کب کسی سنجیدہ بلوچ نے یہ دعویٰ کیا کہ بلوچ کبھی کسی کے غلام نہ رہے۔ یا یہ کہ بلوچ قوم کبھی بھی کسی بیرونی طاقت سے تسخیر نہ ہوئی؟۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم دنیا کی دیگر قوموں کی طرح زندہ لوگ رہے ہیں۔ ہم پہ حملے بھی ہوتے رہے ہیں، ہم پہ قبضے بھی ہوتے رہے ہیں،ہم ...

Read More »

عوام باشعور اور وفادار ہوتے ہیں

وسیع پروپیگنڈہ کے زیر اثر اکثر لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ عوام اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں اور مکمل طور پر سرکار کے منظم و منصوبہ بند پروپیگنڈے میں رنگ چکے ہیں۔ ایک غلط فہمی یہ بھی پیدا کی گئی تھی کہ عوام سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ سیاست کو جھوٹ سمجھتے ہیں، اسے دھوکہ اور ...

Read More »

آل راؤنڈر تبصرہ نگار

ٹی وی چینلوں پہ آج کل دو باتوں پہ تجزیوں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ ۔1۔ افغانستان سے امریکی فوج کے واپس جانے پہ تجزیات کا ٹورنمنٹ بپا ہے۔ کوئی اِدھر مار رہا ہے، کوئی وہاں پینلٹی سٹروک کھیل رہا ہے۔ اِن کی لفا ظی سے بھرے تبصروں سے ایک زبردست کنفیوژن پیدا ہو چلا ہے۔ واقعات کے گرد کنفیوژن ...

Read More »

August 2021 1st Page

Read More »

Back Page August 2021

Read More »