Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » Javed Iqbal (page 276)

Javed Iqbal

اوسر ۔۔۔ سمیراحمید

لوگ اسے پُھرُ پھرا۔۔۔ پھرا کہتے تھے، اس کے منہ پر کہتے تھے۔۔۔ڈٹ کر کہتے تھے۔۔۔ڈرتے ورتے نہیں تھے۔۔۔اس سے کیسا ڈرنا۔جو جھلی ہو،پگلی‘ دیوانی سی ہو اس سے کیسی لجا۔۔۔تو لوگ اسے پھر پھر، پھرا کہتے تھے۔۔۔پورے سرتال کے ساتھ کس کر‘جم کر‘آواز لگا کر۔۔۔ردھم سے۔۔۔ترنم سے۔ نام اس کا فرزانہ تھا لیکن چونکہ عام رواج ہے اور خاصا ...

Read More »

عشاق اور شہداء لوٹ آتے ہیں ۔۔۔ امرجلیل / ننگر چنّا

ہم نے محرم علی کا دھڑبغیر سَر کے دفنا دیا۔سورج، میوا شاہ قبرستان سے لوٹتے ہوئے راہ میں ہی ڈوب گیا۔ ہم گھر پہنچے تو وہاں گھٹاٹوپ اندھیرا تھا۔ روشنی کرنے کی اجازت نہ تھی۔ کسی بھی وقت ہوائی حملے کا ڈر تھا۔ موت آسمان سے دھرتی کی طرف تک رہی تھی۔ ہم دھرتی کے باشندے ہوائی حملہ سے بچنے ...

Read More »

اعتماد کی سیڑھی ۔۔۔ آدم شیر

شام کے سات بجنے کو تھے۔ ٹریفک سگنل پر موٹرسائیکل روکی تو نیلی وردی پہنے ایک شخص میرے پاس آیا اور لجاجت سے پوچھنے لگا کہ پل پار کرنا ہے، بیٹھ جاؤں؟ ۔میں نے ایک عرصہ ہوا لفٹ دینا چھوڑ دیا ہے۔ پھر بھی لوگ لفٹ مانگنا نہیں چھوڑتے، پتا نہیں میرے چہرے پر کیا لکھا ہے۔ بڈھا بابا ہو ...

Read More »

آہ ڈاکٹر فیض ہاشمی ، کچھ یادیں کچھ باتیں ۔۔۔ فاروق کُبدانی

افراتفری ‘ تاریکی اور جہالت سے دوچار ایک ایسے معاشرے میں جہاں انسانیت کے مسیحا ڈاکٹر کا مقصد انسانیت کی خدمت کی بجائے دولت کا ڈھیر جمع کرنا ہو ۔ انسانی حقوق کے دعویداروں اور علمبرداروں کا کام حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہو سول سوسائٹی کے نما ئندوں اور سیاسی دانشوروں کی ترجیح محض فوٹو سیشن اور پبلسٹی ہو ...

Read More »

آغا نصیر خان احمد زئی بلوچ ۔۔۔ حبیب الرحمان رند

سابق ریاست قلات کے شاہی گھرانے کے چشم و چراغ ، بلوچستان کی نامور علمی و ادبی شخصیت آغا نصیر خان کو اس سال نو اکتوبر کو ہم سے جدا ہوئے دو سال بیت گئے ۔ وُ ہ سابق والئی قلات میر احمد یار خان کے بھانجے اور داماد تھے ۔ اُنہوں نے علمی و ادبی موضوعات پر تقریباََ 21 ...

Read More »

مولانا افضل مینگل ۔۔۔ قاضی عبدالحمید شیرزادؔ

مولانا محمد افضل ذگر مینگل میر یعقوب خان کے گھر عیسے چاہ ، نوشکی میں آج سے نوے سال قبل پیدا ہوا۔ اس زمانے میں اس علاقے میں نہ کوئی دینی مدرسہ تھا اور نہ ہی کوئی سکول ۔ والد اپنے فرزند کو کلی بٹونوشکی لایا۔ اور اسے مولوی فضل حق بلوچ کے ہاں قرآن پاک پڑھنے کے لیے چھوڑدیا ...

Read More »

شاعر سعدی یوسف ۔۔۔ سلمیٰ اعوان

جس کے نصیب میں اپنے وطن کی سرزمین پر پاؤں دھرنا نہیں سعدی یوسف سے میرا بھرپور تعارف کروانے میں قدیم بغداد کے اُن قہوہ کیفوں میں منعقدہ ادبی محفلوں اور شاعروں کا مرکزی کردار ہے جو میرے لاہور کی ہی طرح ادبی بیٹھکوں ،گھروں اورکیفوں میں ادبی نشستوں اور مشاعروں کی صورت نئے اور پرانے شعرا کے اوپر بحث ...

Read More »

سوبھو گیان چند انڑیں ۔۔۔ واحد بخش بنگلانڑیں/ننگر چنا

میں ہاری ورکر کی حیثیت میں سو بھو گیا نچندانڑیں کو سلام پیش کرتا ہوں، اس کی جدوجہد کو ،اور اس بہادر انسان کو جس نے تمام عمر ہاریوں اور محنت کشوں کے لیے آخری گھڑی تک مبارزہ کیا۔ 1930ء میں سندھ ہاری کمیٹی کی بنیاد ڈالی گئی ۔ بنیاد گزاروں میں کامریڈ عبدالقادر ، جی ایم سید، کامریڈ سو ...

Read More »

منٹو برائے فروخت ۔۔۔ علی غضنفر

گزشتہ 68 برس میں پاکستانی سماج کو جن خطوط پر پروان چڑھایا گیا ہے اس کے نتیجہ میں یہی امید کی جاسکتی ہے کہ سعادت حسن منٹو جیسے بے باک اور سچے لکھاری پر بنائی جانے والی فلم بھی اس سماج کی طرح منافقت کا لبادہ اوڑھے ہو گی ۔ یہ علیحدہ بحث ہے کہ فلم کی کاسٹ کیسی تھی ...

Read More »

رنگ کاگوراپن یا من اُجلا پن؟ ۔۔۔ پناہ بلوچ

قریہ قریہ،بستی بستی،نگر نگر اور شہر شہر ہرگلی، ہرسڑک،ہرنْکڑ اور ہر چوک پر دیوہیکل سائن بورڈ ہوں یا ہر رسالے ،جریدے یا روزنامے کے اہم صفحہ جات ہوں یا نجی یا سرکاری ٹی وی چینلز پرنشر ہونے والے اشتہاریا پھر مادر پدرآزاد کیبل نیٹ ورک یعنی ہرجگہ پر درجنوں اقسام کے غیر معروف اور خصوصاً غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے کریم ...

Read More »