ایک نظم

پہلا منظر

کچھ لوگوں نے جلا دیا تھا
ایک بدن کو
سبب تو کچھ معلوم نہیں تھا
آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے
اور چیخوں سے لپٹ رہے تھے
ایک ہجوم تھا چاروں جانب
لیکن کوئی بچاتا کیسے
سب ہی کو تو فکر تھی اس کی
ویڈیو اور تصویریں لےکر
انٹر نیٹ تک پہنچانا ہے

دوسرا منظر

آپ نے جلتی روح تو دیکھی
ہے امید پسند آئی ہوگی یہ ویڈیو
اب جلدی سے اس چینل کو
لائیک کریں
سبسکرائب کریں
اور شئیر کریں
تاکہ آئندہ بھی جلتی روح کا منظر
سب سے پہلے آپ ہی دیکھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*