Do More(کچھ اَور) یا ہجرمسلسل

چاروں اَور
خوشی کی چُنری
پربت ہاتھ بڑھاتے ہیں
بادِ صبا ہے مستی میں
بادل بھی اب دوست ہوئے
دستر خوان سجا رہتا ہے
رونق ِشہر بحال ہوئی
رستے بھی دشوار نہیں
لیکن چُبھتا رہتا ہے
دل میں گڑا
مسلسل تیرے ہجر کا کانٹا !!

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*