ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : نومبر 2020

ایک سندیسے کی آس میں

منڈیروں پہ پنچھی جب سے چلنا بھول گئے اڑنا بھول گئے اجلے دن میں دیر تلک کیا رہنا تھا اک منظر جو آنکھ میں اترا بے شکلی میں اک آواز تھی بوسیدہ وقت کے پہلو میں سو وہ بھی سورج پار گئی اک منڈیر پہ پنچھی آتے گاتے اک سندیسہ ...

مزید پڑھیں »

امید

اُس کا ایک کلو میٹر لمبا پورا نام، نادیژدا کونسٹنٹی نوونا کرو پسکایا تھا۔اِس سارے لمبے چوڑے نام میں سے ”کروپسکایا“ اُس کا خاندانی نام تھا۔ یعنی یہ لفظ اُس خاندان کے ہر فرد کے نام کے آخرمیں موجود ہوتا تھا۔ اُس کا اپنااصل نام نادِژدا تھا۔ جس کے مطلب ...

مزید پڑھیں »

بلوچستان …… زندگی کی رَحَمِ مادر

فاسل(fossil) اُن جانداروں کے ڈھانچوں کو کہاجاتاہے جو مرنے کے بعد اپنی جگہ پر پڑے رہنے پر مختلف قسم کی چیزوں سے ڈھک جاتے ہیں۔ مثلاً مٹی کے ذرات، پودوں کے باقیات وغیرہ سے۔ پھر وہ اِن ہی چیزوں کے نیچے دبتے جاتے ہیں۔ آہستہ آہستہ پھر وہ اسی زمین ...

مزید پڑھیں »

انگریز راج میں بلوچستان کی زراعت

انگریزوں نے جب بلوچستان پر چڑھائی کی تو وہ سندھ کے راستے جیکب آباد سے نصیرآباد، بیل پٹ ہوتے ہوئے سبی کے میدانی علاقے میں داخل ہوگئے۔ اور سبی جیکب آباد ریلوے لائن بچھانے کا آغاز کردیا۔ انتظامی امور کے لئے انگریز نے بولان، نوشکی سمیت نصیرآباد کا علاقہ والی ...

مزید پڑھیں »

‎کلٹ گروپس کیوں بنتے ہیں؟

انسانی تاریخ کی یادداشت سے بھلا ایکدن میں ہونے والی نوسو سے ذیادہ افراد کی اجتماعی خودکشی کا واقعہ کیسے محو ہوسکتا ہے کہ جب اٹھارہ نومبر 1978 کو اپنے مذہبی پیشرو جم جونز کے کہنے پہ اسکے ماننے والوں نے سانائڈ ملا مشروب پی کر موت کو گلے لگا ...

مزید پڑھیں »

حساب کیسا؟

میرے سر پہ جو گٹھری رکھی ہے اس میں اور کُچھ نہیں ہے بجُز کتاب زندگانی کے چند بوسیدہ سے اوراق ہیں یہ تمہارے کام کے نہیں ان میں لکھی سب کہانیاں ادھوری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں کوئی خواب نہیں صرف عذاب ہیں روح کو ریزہ ریزہ کرنے والے نوکیلے ...

مزید پڑھیں »

انالحق

"زایان اور حمزہ کے نام” میں جو کہنا چاہتا ہوں تو جب میں کہ نہیں پاتا میرا ذہن مچلتا ہے میری گویائی سسکتی ہے مگر لفظوں کا اک بھنور میرے ننھے سے ذہن میں نہ جانے کتنے مخملیں قوس و قزح کے جالے بنتا ہے کیا رنگ جگاتا ہے وہاں ...

مزید پڑھیں »

میر حاصل بزنجو کی یاد میں

اگست کا مہینہ ہے۔ گیارہ اگست بابا بزنجو کی برسی کا دن اور میں بابا بزنجو کے حوالے سے کچھ دنوں سے مختلف کتب کا مشاہدہ کرنے میں مصروف تھا۔ بابا بزنجو، جنہیں کینسر کے مرض نے ہم سے جْدا کر دیا۔ میں بابا بزنجو پر مارشل لا کے دور ...

مزید پڑھیں »

باباکے خواب کا سفر حاصل پہ رک گیا

سیاست کرنے کی نہیں،سمجھنے، سمجھانے،اپنوں کے ساتھ نبھانے،دکھ درد بانٹنے،،امن کے ترانے گانے،زندگی کو زندگی کی طرح گزارنے، مشکلات کی کوکھ سے آسانیاں پیدا کرنے، عوام کی جانب ہاتھ بڑھانے،ظالموں سے پیچھا چھڑانے، درویشی میں محبت کے گیت گنگنانے،علم، تجربہ، مشاہدہ کے پیچھے چلنے، اوربے غرض ہو کر انسانیت کے ...

مزید پڑھیں »

طبقاتی سماج میں سچ

آج کی دنیا کے تقریباً ہر ملک پہ سرمایہ داروں جاگیرداروں، سرداروں اور بیوروکریسی کی متحدہ حکومت قائم ہے۔ کس پہ؟ مزدوروں پہ، کسانوں، چرواہوں، ماہی گیروں اور معدنی مزدوروں پہ۔ یعنی دولتمند لوگوں کی بے دولتوں پہ حکومت ہے۔ دولت مند تعداد میں بہت کم ہوتے ہیں جبکہ بے ...

مزید پڑھیں »