Universal Original Thought

سمو شی کایئے مں سرا قربانے کناں
مں تئی بورا گوں سرہ مشکاں آو دیاں
Mast
سمو کہتی ہے اگر آئو تو سر تم پہ قربان کردوں گی
میں سر پہ مشک ڈھو ڈھو کرتمھاری گھوڑی کو پانی پلائوں گی

Origin of Original Thoughts

مست کا یہ شعر جب سے پڑھا، سوچ رہا ہوں Oriognal thought بھی ان آبادیوں کی طرح ہے جو تاریخ میں کسی وقت دو مختلف مقامات پر پنپتی، پھیلتی پھولتی ہیں۔ اپنے اپنے معروض میں موجود وسائل سے رہن سہن کی بنیاد ڈالتے ہیں اور پھر زندگی کی پیچیدگیاں ثقافت کو جنم دیتی جاتی ہیں، رنگ بھرتی جاتی ہیں۔ کہیں پانی کی فراوانی کشتیوں پر تہذیب کو جنم دیتی ہے۔ کہیں سنگلاخ چٹانوں کے درمیان پتھر کا زمانہ وجود میں آتا ہے۔ کہیں صحرا خانہ بدوش سماج کو جنم دیتا ہے۔

یہ سب اپنے اپنے معروض کے ساتھ جڑے معاشی، سماجی سفر طے کرتے ہیں۔ ہر سماج اپنی آسانی کے لئے local inventions کرتا ہے۔ کہیں پہیہ جنم لیتا ہے، کہیں رخت، کہیں گھوڑے کی زین تو کہیں مویشیوں کے گلے کی گھنٹی۔ یہ سب سادہ سماج کی پیچیدگیوں سے جنم لیتا ہے۔ وہیں سماج فکری بچپنے سے بلوغت کا سفر بھی طے کرتا ہے۔ ساری تشبیہات اسی سماج کے فطری رجحان سے جنم لیتی ہیں، اسی ماحول استعارے جنم لیتے ہیں۔ وہیں تخیل کی کوکھ سے ادب جنم لیتا ہے۔ وہ ادب غاروں میں ہونے والی تصویر کشی ہو یا زبان کے اظہار کا ذریعہ، ہر سماج ایک Universal Original Thought رکھتا ہے۔ چاہے وہ اپنے ہم عصر ثقافتوں، آبادیوں سے ہزاروں میل کے فاصلے پر ہو۔ یا پھر ہم عصر ہی نہ ہو، اپنی فکری بنیادوں میں آفاقی سلسلہ رکھتا ہے۔
"مست کا شعر جس میں سمو سر پر مشک ڈھو کر گھوڑی کو پانی پلانے کا کہتی ہے”

صدیوں پہلے شاہ لطیف کی زبانی مومل کہتی ہے ” آو رانڑاں رات رہو، میں تمہارے اونٹ کو چندن چراوں گی”

یہ Original Thought کا جنم ہے جسے universal کہا جاتا ہے۔ اپنی فکری اساس میں شاہ اور مست کا شعر حیران کر دینے کی حد تک یکسانیت رکھتا ہے۔ لیکن اپنے اپنے معروض میں مختلف بھی ہیں۔ ایک میں اونٹ ہے دوسرے میں گھوڑے کا ذکر، ایک طرف سمو ہے دوسری طرف مومل۔

یہ ادب کی وہ آفاقی فکری مماثلت بھی ہے اور معروضی یگانگت بھی۔ نہ سمو مومل کی ہم عصر ہے نہ شاہ مست کا ہم عصر۔ لیکن فکری اعتبار سے دونوں خیال اپنی اپنی معنوعیت میں کمال کی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

مری صاحب کی محبت میں سمو کے مست کی نذر 😍🙏🙏🙏

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*