Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » یہی ان کی کہانی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ احفاظ الرحمن

یہی ان کی کہانی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ احفاظ الرحمن

کہیں پتّا کھڑکتا ہے تو ان کا دل دھڑکتا ہے
اگر وہ سانس بھی لیتے ہیں تو گُھٹ گُھٹ کے لیتے ہیں
انہوں نے اپنا تن من بیچ ڈالا خوف کے ہاتھوں
وہ ایسے تنگ اور تاریک تہ خانوں میں رہتے ہیں
جہاں تازہ ہوا کا کوئی جھونکا آبھی جائے تو ٹھٹھک جاتا ہے
فوراََ ہڑبڑا کر لَوٹ جاتا ہے
مسلسل بے یقینی میں گھرے رہتا انہیں راس آگیا ہے
وہ نعرے کھاکے جیتے ہیں‘ وہ نعرے پی کے جیتے ہیں
وہی ان کا مسیحا‘ جو منہ سے جھاگ اڑاتا ہے
ہوا میں ہاتھ لہراتے ہوئے تقریر کرتا ہے
انہیں زرخیز مستقبل کی تصویریں دکھاتا ہے
عذابوں سے پرے ‘ خوش رنگ پر چھائیں کی تصویریں
طلسمی نعمتوں کی‘ اطلس و کم خواب کی باتیں
مئے عشرت لُٹاتے جام کی جادوبھری باتیں
شباب و وصل کی باتیں
حسیں محلوں میں شب خوانی کی رنگارنگ تصویریں

زمینی ‘ آسمانی طاقتوں کا خوف ان کی ہڈیوں میں گُھس کے
ان کا خون پیتا ہے
انہیں راس آگئے ہیں خوف نگری کے یہ روز و شب
اسی عالم میں جینا ہے‘ اسی عالم میں مرنا ہے
یہی اُن کی کہانی ہے‘ یہی اُن کا افسانہ ہے

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *