Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » یانگ سان سوچی کی رہائی کی خبر پڑھ کر ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

یانگ سان سوچی کی رہائی کی خبر پڑھ کر ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

ذرا دیکھو تو زندان کی دیوار پر
لہلہاتے ہیں پھول
قید میں تم نے کاٹے یہاں بیس سال
ان کا ایک اک برس
ان کا ایک اک نفس
جذب ہوتا رہا اس کی دیوار میں
لو، بہاروں نے ان کو کیا ہے قبول
دیکھ لو آج زنداںکی دیوار پر
کھلکھلاتے ہیں پھول
کامرانی نے بڑھ کر تمہیں چھو لیا
اور سحر نے سنا ئی خوشی کی خبر
ہم کہ رہتے ہیں طول شب ِتار میں
کوئی روزن نہیں جس کی دیوار میں
اک خوشی کی خبر تم نے دی ہے ہمیں
سان سوچی ، یونہی مسکراو سدا
دل جو ازبس غم و درد سے چور ہیں
یہ تمہاری محبت سے معمور ہیں

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *