Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » کتاب زندگی ۔۔۔۔۔۔ اکرم خاور

کتاب زندگی ۔۔۔۔۔۔ اکرم خاور

کتاب زندگی بند ہورہی ہے
کتاب عشق کھلتی جارہی ہے
رگوں میں خون جمتا جارہا ہے
دلوں کے ورق بھرتے جارہے ہیں
سیاہی پھیلتی جارہی ہے
دلوں کے درمیاں اور چاہتوں میں
سمندر کا کوئی ساحل نہیں ہے
اور دریا ریت ہوتے جارہے ہیں
سہولت اور بڑھتی جارہی ہے
محبت دن بدن کم ہورہی ہے
کریں کیا زندگی کے کینوس پر
نئی تصویر بنتی جارہی ہے
دھواں اب پھیلتا ہی جارہا ہے
تپش سے میں بھی مرتا جارہا ہوں
کسی کی شام ہوتی جارہی ہے۔۔۔
کسی کا دن نکلتا جارہا ہے

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *