Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شونگال » کامریڈ واحد بلوچ کی رہائی کامطالبہ

کامریڈ واحد بلوچ کی رہائی کامطالبہ

کراچی کا بہت ہی اچھا انسان،کامریڈ واحد بلوچ گذشتہ کئی ماہ سے حکومتی اداروں کی قید میں ہے۔بغیر کسی ایف آئی آر کے بغیر کسی عدالتی قانونی کاروائی کے۔ اُس کی ساری شہرت اس بات پہ ہے کہ وہ کتابوں کا دل دادہ ہے ۔ کتابیں پڑھنا، لوگوں کی کتابیں چھپوانا اور ان کی فروخت میں مدد کرنا ۔۔۔۔۔۔ یہی اس اچھے آدمی کے کام رہے ہیں۔ وہ ادبی میلوں میں بک سٹال لگاتا ہے۔ وہ ایک بے تعصب ، انسان دوست شخص ہے۔ غریبوں کا ہمدرد اور بے ضرر آدمی ۔
ہم کتاب اور قلم سے وابستہ جتنے انسان ہیں، اس کی گرفتاری پر دکھی ہیں۔ ہم نے اپنی میٹنگوں، سیمناروں ، جلسوں اور اجلاسوں میں قراردادیں بھی منظور کی ہیں۔ حکام سے رابطہ اور درخواست بھی کی ہے مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ مگر ہم اپنے اس مطالبے کو جاری رکھیں گے۔
ہم ایک بار پھر حکومت اور حکومتی اداروں، اور اِن اداروں کے سربراہوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کتاب دوست انسان کو رہا کیا جائے۔ہم ایک بار پھر باشرف انسانوں، دانشوروں، مزدوروں ،اور طالب علموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اور واحد بلوچ کی رہائی کو ممکن بنائیں۔

Check Also

March-17 sangat front small title

یہ شمارہ ’’عورت ایڈیشن ‘‘نہیں ہے

ایک اتنا اچھا اور خوشگوار عمل ہوا کہ ہم نے اپنی ہی روایت توڑ ڈالی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *