Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » کالک….امداد حسینی

کالک….امداد حسینی

اک کورے کاغذ پر

کوڑھی ہاتھ سے

لولے لنگڑے حروف لکھ کر

اس نے فرمایا:

” اس میں تیرا

اور تیری آنے والی نسلوں کا سارا لیکھا چوکھا ہے

تیرے حقوق اور فرائض کا

حال احوال اس دفتر میں داخل ہے

تیری ہر بے نام خوشی کی سڑی ہوئی لاش

کاغذ کے اس مفت کفن میں لپٹی ہے

تیری مسکراہٹوں کے چیونٹے

اس گُڑ لگے کاغذ سے چمٹے ہیں

” تیری ہر خواہش کا

لُوسی کتا

بھونک بھونک کر

اپنے زخم چاٹے گا

اس کاغذ کو سُونگھ سُونگھ کر

دُم ہِلائے گا!

” تیری موروثی بیماریوں کے لےے

اس میں نسخہ جات ہیں

اُن میں سے آدھے گھول کر پی جاﺅ

اور باقی کا تعویذ بنا کر

گلے میں ڈال دو……..!“

اور بھی نہ جانے کیا کیا تم فرما رہے تھے

میں تو سارا وقت یہی سوچ رہا تھا کہ :

’میرے سینے میں ایک دل کا دفتر ہے

اس پر پیار بھری بھاشا میں

مور۔ پَر سے ایک لیکھ لکھا ہے

اس پر ایک مہربان ہاتھ کی

مُہر لگی ہے

اور اس دل کے دفتر پر لکھے ہوئے لیکھ کی

ہر سطر میری پیشانی پر رقم ہے….

لیکن اوکانئر

لیکن او بزدل*

تیرے اندر کی آنکھ مر چکی ہے

تیرے سینے میں

دل دانگی* ہے

تم اس دانگی کی کالک

میرے چہرے پر کیوں ملتے ہو!

*مٹی کا توا

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *