Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » چراغ جلانے کی رسم ۔۔۔۔۔۔۔ صنوبر سبا

چراغ جلانے کی رسم ۔۔۔۔۔۔۔ صنوبر سبا

تمہارے پاس اجلے صاف ستھرے بستر ہیں
مگر تمہاری بھوک بہت میلی ہے
تم دیکھ نہیں پاتے
تمہاری آنکھوں کو صبح کی روشنی نے نہیں
خواہشوں کے اندھے غار نے نابینا کر دیا ہے
تمہاری آنکھ نے روشنی کی تلاش ہی چھوڑ دی ہے
تو! اندھرا بہت جلد چھا جا ئے گا اور !
اندھیروں میں پھول نہیں کھلا کرتے اور !
چراغ جلانے کی رسم تو اب متروک ہو گئی ہے۔۔۔

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *