Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » پشاور کے ننھے فرشتوں کی یاد میں ۔۔۔ احفاظ الرحمن

پشاور کے ننھے فرشتوں کی یاد میں ۔۔۔ احفاظ الرحمن

ابھی یہیں تھی وہ خوشبو
جوان کے نرم ہاتھوں کے چمن میں رقص کرتی تھی
کہاں ہے اب، کہا ں ہے؟
ابھی یہیں تھیں وہ کلکاریاں
جو ماں کے سینے سسے لپٹ کر رقص کرتی تھیں
کہاں ہے اب، کہا ں ہے؟
ابھی یہیں تھیں وہ آنکھیں
جو ننھی مُنی خوشیوں کی لگن میں جگمگاتی تھیں
کہاں ہے اب، کہا ں ہے؟
ابھی یہیں تا اُن ہونٹوں پہ جاگتا کندن
کہاں ہے اب، کہا ں ہے؟

کہاں ہے رس سے بھری میٹھی زبان کا جادو
کہاں ہے کل کی جوانی کا خوب رُوسپنا
لہو میں غرق ہوئے زندگی کے سب اسباب
دریدہ دل میں جو ارماں تھے سارے خوک ہوئے
”کریدتے ہو جواب راکھ، جستجو کیا ہے؟“
سراغ سامنے ہے، دست ستم سامنے ہے
جو عدل چاہتے ہو، گر زِ و تبر سامنے ہے

ہواں کے بَین سنتے ہو؟
وہ کیا کہتی ہے، سنتے ہو؟
”کب اٹھیں گے
خفتگانِ ارضِ وطن آخر کب اٹھیں گے
نابکارانِ زمیں کب نیند سے بیدار ہونگے
کب وہ دن آئے گا
جب وہ خوف کی زنجیر سے آزاد ہوں گے
سنگ بستہ گرفتہ مصلحت کی دُھند سے آزاد ہوں گے
مرد مان نیم کشتہ کب اٹھیں گے
غفلتوں کی، بے کسی کی پستیوں سے کب اٹھیں گے؟؟“

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *