Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » پانی ۔۔۔ کرامت بخاری

پانی ۔۔۔ کرامت بخاری

پانی ایک روانی ہے
پانی کی تحریر انوکھی پانی ایک کہانی ہے
پانی ایک زمانہ ہے
پانی کے پاتال میں جیسے اِک انمول خزانہ ہے
پانی پُراسرار
ندی دریا اور سمندراس کے ہیں آثار
سُرخ اور نیلا کالا پیلا اِس کے رنگ ہزار
جیون بھی اِک گہرا پانی
جس کا روپ امر
دُکھ سُکھ آئیں لہریں بن کر اور آگے بڑھ جائیں
آس کی موج سہارے سہارے راہی چلتے جائیں
عُمریں ڈھلتی جائیں
صدیاں چلتی جائیں

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *