Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » وقت بدل رہاہے ۔۔۔۔ باب ڈیلن احفاظ الرحمن

وقت بدل رہاہے ۔۔۔۔ باب ڈیلن احفاظ الرحمن

لوگو، جہاں کہیں بھی ہو

ایک دوسرے کے گر دجمع ہوجاﺅ

تسلیم کرو کہ تمہارے گرو

سیلا ب چڑ ھتا جارہاہے

مان لوکہ جلدہی تم اس میں

ڈوب جاﺅ گے

اگر تمہار ے نزدیک

تمہار ے وقت کی کوئی قدرہے

توجلد ی سے تیر نا شروع کردو ،

ورنہ پتھر کی طرح ڈوب جاﺅ گے

کیو ں کہ وقت جوہے ،وہ بدل رہاہے

اد یبواور نقا دو ، کہ اپنے قلم سے

وقت کی نبض تھا متے ہو

اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ،

کیوں کہ یہ موقع دوبار ہ نہیں آئے گا

اور عجلت میں زبان نہ کھولنا ،

کیوں کہ پہیاّابھی گردش میں ہے

اور کچھ نہیں کہا جاسکتا

کہ وہ کس کانام لے رہاہے

جو ابھی شکست خوردہ ہے ،

وہ بعد میں ضرور جیتے گا

کیوں کہ وقت جوہے ، وہ بدل رہاہے

سینیٹ اور کانگر یس کے ارکا ن ،

ازراہِ کرم ، اس مُنا دی پر دھیا ن دو

دروازے کے سامنے مت کھڑے ہو،

ہال تک جانے کا راستہ مت روکو

کیوں کہ زخمی وہی ہوگا ، جود یر لگا ئے گا

باہر گھمسا ن کی جنگ جاری ہے

وہ جلد ہی تمہاری کھڑ کیوں اور دروازوں پر

لر زہ طاری کردے گی

کیو ں کہ وقت جوہے، وہ بدل رہاہے

آﺅ ، ملک بھر کی ماﺅں اور باپوں ،

اور اس چیز پر تنقید مت کرو،

جسے تم سمجھ نہیں سکتے

تمہار ی پر انی راہ اب بوڑھی ہورہی ہے

اگر ہاتھ نہیں بٹا سکتے تو

از راہِ کرم نئی راہ کے سامنے سے ہٹ جاﺅ

کیوں کہ وقت جوہے ، وہ بدل رہاہے

لکیر کھنچ چکی ہے ، شراپ نازل ہوچکا ہے

جو ابھی سُست رفتار ہے ، وہ تیزرفتا رہوگا

جیسے آج کاحال کل ماضی میں بدل جائے گا

نظام وقت تیز ی سے دھند لارہاہے

اور جوسب سے آگے ہے

وہ بعد میں سب سے پیچھے ہوگا

کیوں کہ وقت جوہے ، وہ بدل رہاہے

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *