Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » وقت ، اک بُعدِچہارم ہے اسے پہچانو ۔۔۔۔ ستیہ پال آنند

وقت ، اک بُعدِچہارم ہے اسے پہچانو ۔۔۔۔ ستیہ پال آنند

غیر حاضر ہے ، بلا نام ، بلا صورت ہے

اور کسی شکل میں ڈھلنا نہیں سیکھا اس نے

وقت اک بُعدِ چہارم ہے ، اسے پہچانو

ایک لمحے میں کبھی ایک صدی بنتا ہے

اور کبھی پوری صدی ہے فقط لمحے کی اسیر

گوش سے ہوش تلک، آنکھ سے بینائی تک

ہاتھ سے لمس تلک، بات سے شنوائی تک

سطحِ احساس کو چھولیتا ہے دم بھر کےلئے

اور پھر یاد کی پرچھائیں سی رہ جاتا ہے

اک جگہ رک بھی اگر جائے تو چلتا ہی رہے

اور چلتا ہے بلا حرکت و افزائش سا

موجہِ بحر کی مانند رواں ہے ہر دم

اور کسی سمت رواں ہو، یہ ضروری بھی نہیں

برگساں ہو تو چلے ایک ہی جانب لیکن

وائٹ ہیڈ تو اسے بُعدِ مسلسل کہیے

اس کی سرگرم ِسفر حرکت وحدت سے مجھے

اس کا احساس ہے میں آج نہیں جو کل تھا

آج کا ستیہ پال آنند ؟وہی نام، مگر

اک نیا شخص ، نئی شخصیت ، کردارنیا

مختلف ماضی ِمطلق سے ، یا اُس ”کل“ سے جسے

ایک مستقبلِ امکاں میں اسے ملنا ہے

Check Also

April-17 front small title

شازیہ کی بیٹی ۔۔۔ آمنہ ابڑو

شازیہ، وہ کمسن ماں جسے بیٹی پیدا کرنے کے جرم پر شوہر نے کلہاڑیوں کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *