Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » نیا جنم ۔۔۔ ثروت زہرا

نیا جنم ۔۔۔ ثروت زہرا

کہکشانئے شوق کائناتی کوکھ کا
راستہ پا گئی ہے
اور تمہارے وفور کی کوائف
بیلی میں مرے خواب کا
سبز بیج رکھ چکی ہوں
شوق مجھے ایک بار پھر
جنم دینے جا رہی ہے
شراب معنیٰ میں ہولے ہولے لے تیرنے ہوئے میرا وجود
کتنا با معنیٰ اور ہلکا لگ رہا ہے
جذب و جنون کی رگِ نال میں سے
رینگتا ہوا لہو مجھے کسی ارادے اور تردد کے بغیر
سیراب کرتا جا رہا ہے

میرے پورسے پو ر تک
اعضا کی تجسیم کرتا جا رہا ہے
کوائف بیلی کے اردگرد کی ریشمی جھلیاں
مجھے زمان کی ساری کائناتوں سے کاٹ کر
نشو نما کا پورا ذائقہ دیتی جارہی ہے
اور میں اسی ذائقہ کے نشے میں
اپنی پرانی نیندیں پوری کرتی جا رہی ہوں
مگر تمھارے خیال کی نال معیی پہ
مرا نبض کا مکمل انحصار ہونے لگا ہے
مجھے شا ید
تمھاری محبت پہ اعتنار ہونے لگا ہے

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *