Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » نظم سوچتی ہے ۔۔۔ عاصمہ طاہر

نظم سوچتی ہے ۔۔۔ عاصمہ طاہر

نظم میرے اندر سانسیں لیتی ہے
مجھے خوبصورت وادیوں کے منظر دکھاتی ہے
اور کبھی ورق پلٹ کر
کسی اندھیر نگری میں تنہا چھوڑ دیتی ہے
نظم میری اداسی ہے
وہ اداسی جو میری آنکھوں میں تیرتی ہے
جسے دیکھا نہیں جا سکتا
نہ ہی محسوس کیا جا سکتا ہے
یہ اداسی نظم لکھ لیتی ہے
خبر نہیں کیوں نظم تجھ کو ہمیشہ ڈھونڈ لیتی ہے
مری نظم تیرا ہی ذکر کیوں کرتی ہے
جیسے صدیوں سے تجھے جانتی ہے
مری داستاں میری نظم ہے
جو خاموشی کے پردوں کے پیچھے بلک رہی ہے
نظم سوچتی ہے
کسی حساس انسان کی طرح
میری طرح۔۔۔۔ تیری طرح !!

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *