Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » ماں نہیں جانتی ۔۔۔ سعدیہ بلوچ

ماں نہیں جانتی ۔۔۔ سعدیہ بلوچ

ماں نے اپنے بہت سے دردوں
اور تکلیفوں کا ذکر
مجھ سے اس وقت کیا جب میں اس کی کوکھ میں
جنس کا تعین کرنے والا وقت گزار چکی تھی
پھر تب کیا
جب میں صم بکم تھی
اب کی ماں نے بولنے کے بجائے
مجھے
اپنی گزاری زندگی کی ایک نقل بنا کے دے دی ہے
اور تاکید کی ہے کہ
میں بھی ایسی ہی تاریخ کو دوہراؤں
ماں بچے نہ بھی جنتی تو ماں ہوتی
ماں نہیں جانتی
اس دور میں کیا کیا ممکن ہے
میں کوکھ کو جسم سے الگ کردینے کی فیس ادا کرسکتی ہوں

دونوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دونوں کو
اک دوسرے کی چاہت
دونوں کو
اک دوسرے کی اشد ضرورت
پر ایک
مجبوریوں کی زد پہ ہے
دوسرے کو
انا کھا گئی ۔

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *