Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ ڈاکٹر منیر رئیسانی

غزل ۔۔۔ ڈاکٹر منیر رئیسانی

تجھے دل میں اگر رکھا ہوا ہے
برنگِ شعرِ تر رکھا ہوا ہے

تری خوشبو جو آئی تو یہ جانا
ہوا کو نامہ بر رکھا ہوا ہے

تری باتوں کا اک عنوان ہم نے
گلابوں کا سفر رکھا ہوا ہے

خموشی بے ہنر ٹہری کہ جس نے
سخن کو معتبر رکھا ہوا ہے

خطا کیا تھی نہاں رکھا ہے اس کو
سزا کو مشتہر رکھا ہوا ہے
بقا کے نام تھا نامہ، سو ہم نے
بہت ہی مختصر رکھا ہوا ہے

تجھے یکسو کیا تھا ، عشق ہم نے
ہمیں کو دربدر رکھا ہوا ہے

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *